پنڈورا پیپرز میں آفشور کمپنی سے متعلق انکشاف،مونس الہی کا مؤقف آ گیا

6.jpg

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر برائے آبی وسائل مونس الہیٰ نے اپنی آف شور کمپنی کے حوالے سے پنڈورا لیکس کے انکشاف کی تردید کردی ہے۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں مونس الہیٰ نے کہا ہے کہ میری کوئی آف شور کمپنی نہیں ہے اور نہ ہی میرے ایسے کوئی اثاثے ہیں جنہیں میں نے اپنے گوشواروں میں ظاہر نہ کیا ہو، حقائق سے منافی دعوؤں کو یکسر مسترد کرتا ہوں۔

https://twitter.com/x/status/1445362245454684161
ایک صارف نے مونس الہیٰ کی ٹویٹ پر ردعمل دیتے ہوئے ا ن کی تصحیح کی اور کہا کہ آپ پر آف شور کمپنی بنانے کا الزام نہیں ہے بلکہ آپ پر الزام ہے کہ آپ نے 33 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کیلئے ایک غیر ملکی کمپنی سے رابطہ کیا، آپ کے پاس ساڑھے 6 ارب روپے کی یہ رقم کہاں سے آئی؟

https://twitter.com/x/status/1445389686743109648
واضح رہے کہ مالی بدعنوانیوں اور کالے دھن کو آف شور کمپنیوں کی سرمایہ کاری میں چھپانے سے متعلق انکشافات پر مبنی پنڈورا پیپرز نے پاکستان کی 700 سے زائد شخصیات کو بے نقاب کردیا ہے، ان شخصیات میں حاضر و سابقہ حکومتی عہدیداران، اداروں کے حاضر و سابقہ افسران سمیت کاروباری افراد بھی شامل ہیں۔

پنڈورا پیپرز کے مطابق دیگر شخصیات کے علاوہ موجودہ حکومتی اراکین میں مونس الہیٰ کی ایک اور فیصل واوڈا کی 2، شوکت ترین اور ان کے خاندان کی 4 آف شور کمپنیوں کا انکشا ف ہوا ہے۔
 

Okara

Prime Minister (20k+ posts)
If Shareefs had denied the ownership, no one in Pakistan can prove they own it.
Looks like Choudhrys of Gujrat are better trained in corruption matters than Shareefs and Zardaris.
 

Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
پاکستان کے سب سے بڑے چور چوہدری برادران ہیں پچھلےدنوں ان کو نیب سے بلوا آیا تو انہوں نے حکومت پنجاب اور وفاق سے اپنی سپورٹ واپس لینے کا اشارہ دے دیا جس کے بعد خان صاحب کو سانپ سونگھ گیا
 

Okara

Prime Minister (20k+ posts)
پاکستان کے سب سے بڑے چور چوہدری برادران ہیں پچھلےدنوں ان کو نیب سے بلوا آیا تو انہوں نے حکومت پنجاب اور وفاق سے اپنی سپورٹ واپس لینے کا اشارہ دے دیا جس کے بعد خان صاحب کو سانپ سونگھ گیا
BTW why PPP/PMLN didn't investigate them?
 

Back
Top