حکومت پنجاب نے نئے مالی سال کے بجٹ میں زرعی آمدنی پر ٹیکس میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے۔
بجٹ دستاویزات کے مطابق مالی سال 2024-25 میں زرعی آمدنی پر ٹیکس کا ہدف ساڑھے 10 ارب روپے رکھا گیا ہے، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 200 فیصد زیادہ ہے۔
دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب میں تجارتی بنیادوں پر کام کرنے والے کمرشل زرعی فارمز پر اب کارپوریٹ ٹیکس کے اصول لاگو ہوں گے، اور زیادہ آمدن والے افراد پر سپر ٹیکس بھی عائد کیا جائے گا۔
مزید یہ کہ ٹیکس ریٹرن جمع نہ کرانے یا بروقت ادائیگی نہ کرنے کی صورت میں جرمانے اور ڈیفالٹ سرچارج میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ یہ تمام اقدامات زرعی آمدنی ٹیکس (ترمیمی) ایکٹ 2024 کے تحت کیے گئے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/N2XWvQ0x/punjab.jpg