
میجر(ر) طاہر صادق کی صاحبزادی ایمن طاہر نے اپنے ایکس پیغام میں کہا کہ گزشتہ رات پولیس نے ایک مرتبہ پھر ریڈ کیا۔ تاہم میرے والد میجر طاہر صادق اللّہ کے کرم سے اٹک کے لوگوں کی دعاؤں سے محفوظ رہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس بات کا بھی خیال رکھیں کہ انکی 74 سال عمر ہے، انہیں 2004 سے دل کی تکلیف ہے اور انہیں 7 اسٹنٹس پڑے ہوۓ ہیں۔ پچھلے 6 ماہ کے دوران جس قسم کے حالات رہے ہیں، اس سے انکی روز مرہ سرگرمیاں، روٹین متاٽر ہونے کی وجہ سے صحت پر بہت منفی اثر پڑا ہے۔
ایمن طاہر نےمزید کہا کہ جسطرح ہر روز آدھی رات کے وقت انکی گرفتاری کیلۓ سرتوڑ کوششیں ہو رہی ہیں وہ انتہائی قابلِ افسوس، قابلِ مذمت اور ایک بیٹی کی حیٽیت سے میرے لئیے نہائیت قابلِ تشویش ہے۔
https://twitter.com/x/status/1722367342217150840
انہوں نے مزید کہا کہ نومئی واقعہ سے پہلے اور بعد میں میجرصاحب تو عمرہ ادائیگی کی خاطر سعودی عرب میں تھے۔ ہر کوئی یہ جانتا ہے کہ انہوں سے ہمیشہ پاکستان اور اداروں کی عزت و تکریم کی بات کی۔ جنہوں نے آئین و قانون توڑا انہیں آپ انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوۓ ضرور سزا دیں لیکن کسی کو ناجائز و ناحق نقصان پہنچانے کے عمل سے اللّہ سے ڈرنا چاہیے۔ بیشک اللّہ الحق ہے۔
بلاگر اور صحافی عباد بھٹی کا کہنا تھا کہ میجر ریٹائرڈ طاہر صادق کی گرفتاری اسلیے ناگزیر ہے کہ انکی پریس کانفرنس کے بغیر یہاں سے نوازشریف کو جتوانا ناممکن ہے۔ اٹک ضلع کونسل کا یہ گراونڈ مینار پاکستان کے پنڈال سے بھی بڑا ہے۔ اور گزشتہ سال 12 مئی سے اب نومبر تک عمران خان کی مقبولیت ڈبل ہوچکی ہے
https://twitter.com/x/status/1722144986550895099
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/majo1h11i.jpg