
انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پریانتھا کمارا قتل کیس کے پہلے ملزم کو ایک سال قید اور10 ہزارروپے جرمانے کی سزا سنادی۔
تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پریانتھاکماراقتل کیس کی سماعت ہوئی، انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پریانتھا کماراقتل کیس کے پہلے ملزم کو ایک سال قید اور10 ہزارروپے جرمانے کی سزا سنادی ہے، ملزم عدنان نے عدالت میں اپنے جرم کا اعتراف کیا۔
عدنان نے سری لنکن شہری کے قتل کو درست قرار دے کر سوشل میڈیا پر تشہیر کی تھی۔ عدنان نے اپنے یوٹیوب چینل پر اس کی تشہر کرتے ہوئے سری لنکن شہری کے قتل کو درست قرار دیا تھا جس پر اس کے خلاف تھانہ رنگپور سیالکوٹ میں مقدمہ درج کیا گیا۔
خیال رہے کہ سیالکوٹ میں واقع لیدر فیکٹری میں کام کرنے والے سری لنکن مینیجر پریانتھا کو ملازمین نے توہین مذہب کا الزام لگا کر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا کر ہلاک کردیا تھا اور اسکی لاش کو چوک پر نذر آتش بھی کیا تھا۔جس کے بعد پولیس نے سانحہ سیالکوٹ کے ابتدائی چالان میں 85 ملزمان کونامزد کیا تھا جن میں سے 10 سے 12 مرکزی ملزمان قرار دیئے گئے تھے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/6printhapehisazab.jpg
Last edited: