'پرچی پرچی کی آوازیں'کرکٹر اعظم خان کی پرفارمنس پر والدہ کا جذباتی پیغام

azam-khanpsl.jpg


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) کے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی اعظم خان کے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف جارحانہ بیٹنگ کے ہر جانب چرچے ہیں۔ اعظم خان کی شاندار پرفارمنس کے حوالے سے اب ان کی والدہ اور سابق کرکٹر معین خان کی اہلیہ کا بیان سامنے آیا ہے۔

تسنیم خان نے غیر ملکی خبررساں ادارے انڈیپنڈنٹ اردو کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا ہے کہ جب اعظم چوکے چھکے لگا رہا ہوتا ہے، لوگ اعظم کی پرفارمنس پر تالیاں بجاتے ہیں اور اعظم اعظم پکارتے ہیں تو بڑا فخر محسوس ہوتا ہے۔ جب وہ پی ایس ایل میں جا رہا تھا تو لوگوں نے پرچی پرچی کی آوازیں لگائی تھیں، اس دن میں نے اللہ کے آگے ہاتھ اٹھائے تھے کہ اعظم ثابت کرکے دکھائے اور اللہ نے واقعی سن لی۔

اعظم کی والدہ نے کہا میں نے اعظم سے کہا وہ اس پرچی پرچی کے طعنے کا جواب باڈی سے نہیں اپنے بلے سے دے اور اعظم جب واپس آیا تو مداحوں نے کھڑے ہوکر اس کے لیے تالیاں بجائیں اس وقت مجھے بہت فخر محسوس ہوا، میں نے اللہ کا شکر ادا کیا کہ میرے بیٹے نے اب اپنے بلے سے لوگوں کے منہ بند کر دیے ہیں۔


معین خان کی اہلیہ نے بتایا کہ اعظم جب ڈھائی سال کا تھا تب سے کرکٹ کھیل رہا ہے، بیٹنگ کے ساتھ ساتھ اعظم کو کیپنگ کا بھی شوق ہے لیکن توجہ زیادہ تر بیٹنگ پر ہوتی ہے تاہم کرکٹ کے حوالے سے میں اور معین اعظم کو کتنا بھی سمجھائیں لیکن وہ اپنی مرضی کرتا ہے اور اپنی مرضی سے کھیلتا ہے۔

تسنیم خان کا کہنا تھا کہ اعظم خان میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے کھیلنے کے بعد بہت اعتماد آیا ہے ، دو سال اعظم نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے کھیلا اب اسلام آباد سے کھیل رہا ہے لیکن اعظم کسی بھی ٹیم میں چلا جائے کوئٹہ گلیڈی ایٹر کو سپورٹ کرنا نہیں چھوڑ سکتی اور ابھی بھی یہی دعا کروں گی کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ہی پی ایس ایل کا ساتواں ایڈیشن جیتے۔

یاد رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف اعظم خان نے 35 گیندوں پر 65 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھیں، اعظم کی اننگز میں 6 چھکے اور 2 چوکے شامل تھے۔ نوجوان اعظم خان اپنی پرانی ٹیم کے خلاف برق رفتار اننگز میں بڑا اسکور کھڑا کرنے میں کامیاب رہے تھے، اعظم نے شاہد آفریدی کے خلاف 38 رنز 10 گیندوں پر پانچ چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے بناکر میلہ لوٹ لوٹا تھا۔
 

shafali

Chief Minister (5k+ posts)
Azam Khan needs to lose weight, there are no two ways about it. He has recently batted well but, because of his weight, his wicket-keeping and running between the wickets is atrocious.
 

Back
Top