
الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا بلدیاتی انتخابات میں پرویز خٹک کے بیٹے کے نوشہرہ حلقے سمیت متعدد حلقوں کے حتمی نتائج روک دیئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کے حتمی نتائج جاری کرنے کا سلسلہ جاری ہے تاہم اس دوران تحصیل نوشہرہ اور جہانگیرہ کے حتمی نتائج روک دیئے گئے ہیں۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے ڈی آرا و میر رضا کا کہنا ہے کہ نتائج روکنے کی وجہ چند پولنگ اسٹیشنز میں رکوائی گئی پولنگ تھی، ان پولنگ اسٹیشنز پر کاسٹ کیےگئے ووٹوں کو حملہ آوروں نے جلا کر ضائع کردیئے تھے اسی لیے ان مقامات پر پولنگ دوبارہ سے کروائی جائے گی جس کے بعد حتمی نتائج جاری کیے جائیں گے۔

ڈی آر او کے مطابق نوشہرہ کے علاقے پہاڑی کٹی خیل میں خواتین کے ایک پولنگ بوتھ اور جہانگیرہ کے علاقے میرہ مصری بانڈہ مانیری کے خواتین کےایک پولنگ اسٹیشن پردوبارہ پولنگ ہوگی۔
واضح ہو کہ جہانگیرہ کے جس تحصیل کونسل کے نتائج روکے گئے وہاں سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار کامران رزاق فاتح قرار پائے تھےجبکہ نوشہرہ کی تحصیل کونسل وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کے صاحبزادے اسحاق خٹک پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر جیتے تھے، انہوں نےجے یو آئی ف کے امیدوار حاکم علی کو شکست دی تھی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/12ishaq.jpg