پرویزالٰہی کے گھر پر آپریشن کس کے کہنے پر ہوا؟

operantioanss.jpg

پرویزالٰہی کے گھر پر چھاپہ کس نے مارا؟ کس کے حکم پر مارا گیا؟ معمہ بن گیا۔۔ وفاقی حکومت بھی لاعلم، نگران صوبائی حکومت بھی لاتعلق ، کیا پولیس اور محکمہ انٹی کرپشن نے اپنے طور پر کاروائی کی یا حکومت میں شامل عناصر نے وزیراعظم اور وزیرداخلہ کو علم میں لئے بغیر کاروائی کردی؟

تفصیلات کے مطابق پرویزالٰہی کے گھر پر چھاپے کی گتھی سلجھ نہ سکی، وفاقی حکومت نے واقعے سے لاتعلقی کا اظہار کیا تو نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے بھی لاعلمی کا اظہار کیا۔ اگر اس چھاپے کے پیچھے نہ شہبازشریف کی حکومت ہے، نہ وفاقی حکومت ہے تو پھر کون تھا جس نے پرویزالٰہی کے گھر پر دھاوابولنے کا حکم دیا؟

رانا ثناء اللہ کہتے ہیں کہ پرویز الٰہی کے گھر چھاپے کا میڈیا سے علم ہوا، کسی کے گھر کا دروازہ توڑ کر داخل ہونے کی قانون اجازت نہیں دیتا۔پرویز الٰہی کو گرفتارکرنا ہوتا تو آزاد نقل وحرکت کے دوران بھی گرفتار کیا جاسکتا تھا۔

احسن اقبال کہتے ہیں کہ پہلے عمران خان اور اب چوہدری پرویز الٰہی نہیں پکڑے گئے یہ انتظامیہ پر سوالیہ نشان ہے، کوئی بعید نہیں انتظامیہ میں ان کے حمایتی اس طرح کے ناٹک کررہے ہیں، یہ فرمائشی پروگرام ہے اس طرح ان کیلئے ہمدردیاں پیدا کی جارہی ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نہیں سمجھتا کہ ادارے اتنے غیرموثر ہیں کہ انہیں گرفتار نہ کرسکیں، یہ انتظامیہ میں پی ٹی آئی کے لوگوں کے ذریعہ ناٹک کررہے ہیں تاکہ ہمدردیاں حاصل کی جاسکیں،پنجاب حکومت کو ایسے بھونڈے آپریشن پر تحقیقات کرنی چاہئے۔

نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی بھی چوہدری پرویز الہیٰ کے گھر پولیس ایکشن پر اظہار لاتعلقی کررہے ہیں۔ محسن نقوی نے ٹویٹ میں لکھا کسی کو غیر قانونی کام کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا پولیس پرویز الہیٰ کوگرفتارکرنے گئی ، پولیس نے چوہدری شجاعت کے گھر دھاوا بولاپولیس ایکشن میں چوہدری سالک حسین زخمی ہو گئےایکشن پرقانون کواپنا راستہ اختیارکرناچاہئےمیں تمام تفصیلات حاصل کررہاہوں۔
https://twitter.com/x/status/1652497479282176008
اب سوال یہ ہے کہ اگر وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ، وفاقی وزراء آپریشن سے لاتعلقی کا اظہار کررہے ہیں اور دوسری نگران وزیراعلیٰ پنجاب بھی آپریشن سے انکار ی ہیں توان سب کے پیچھے کون ہے؟

یہ آپریشن محکمہ انٹی کرپشن نے کنڈکٹ کیا تھا جو راناثناء اللہ کے بہت قریبی سمجھے جاتے ہیں اور انہی کے ایماء پر انہیں اسلام آباد پولیس میں لایا گیا تھا اور بعدازاں نگران حکومت میں وہ محکمہ انٹی کرپشن کے سربراہ بنے۔

سہیل ظفر چٹھہ نے محکمہ انٹی کرپشن کے سربراہ بننے کے بعد تحریک انصاف کے رہنماؤں پر زمین تنگ کرنا شروع کردی۔۔ انہوں نے زرتاج گل، علی افضل ساہی، فرخ حبیب، شیخ وقاص اکرم، شوکت بھٹی ، عثمان بزدار، میاں محمودالرشید ،پرویزالٰہی سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں پر زمین تنگ کرنا شروع کردی اور انکے خلاف ایسے مقدمات بھی ڈھونڈ ڈھونڈ کرلانے لگے جن سے پی ٹی آئی رہنما بھی لاعلم تھے۔

یادرہے کہ سہیل ظفر چٹھہ جن پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف کاروائی کررہے ہیں وہ اپنے حلقوں میں انتہائی مضبوط امیدوار سمجھے جاتے ہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ سہیل ظفر چٹھہ کی تمام کاروائی پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف ہے، انہوں نے کسی ن لیگی رہنما، منحرف ااراکین اور دیگر حکومتی اراکین کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی۔

گزشتہ روز ہارون رشید کے پروگرام میں حبیب اکرم کا انکشاف بھی بہت اہم ہے جس میں حبیب اکرم نے انکشاف کیا تھا کہ عطاء تارڑ پنجاب کے ڈی فیکٹو وزیراعلیٰ ہیں،انہی کے کہنے پر پنجاب میں ٹرانسفر پوسٹنگ ہورہی ہیں۔ عمران خان کے گھر زمان پارک میں آپریشن بھی عطاء تارڑ کی فرمائش تھی۔حبیب اکرم کے مطابق زمان پارک آپریشن کے پیچھے بھی عطاء تارڑ کا ہاتھ تھا اور راناثناء اللہ آپریشن کے سخت مخالف تھے۔
https://twitter.com/x/status/1652573956405366791
لیکن سوال یہ ہے کہ عطاء تارڑ کیا اکیلے یہ کام کرسکتے ہیں؟ عطاء تارڑ مریم نواز کے بہت قریب سمجھے جاتے ہیں، یہ دعویٰ بھی ہورہا ہے کہ پرویزالٰہی کے گھر آپریشن کے پیچھے نوازشریف اور مریم نواز ہیں ،ہارون رشید کے مطابق نوازشریف خود آپریشن کی نگرانی کرتے رہے ہیں۔

ن لیگ میں نوازشریف اور مریم نواز گروپ نہیں چاہتا کہ حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوں اور پرویزالٰہی کے گھر آپریشن کا مقصد ہی مذاکرات کو سبوتاژ کرنا تھا لیکن تحریک انصاف نے مذاکرات جاری رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔

کچھ لوگ اس آپریشن کے پیچھے اسٹیبلشمنٹ کا ہاتھ بھی قرار دے رہے ہیں لیکن یہ بات ثابت ہونے سے تو رہی۔ یآپریشن کس نے کیا یہ بات تبھی سامنے آسکتی ہے جب عدالت اس پر ایکشن لے، سہیل ظفر چٹھہ، محکمہ انٹی کرپشن حکام اور آپریشن میں حصہ لینے والے پولیس حکام کو طلب کرے اور ان سے پوچھے کہ یہ آپریشن انہوں نے کس کے کہنے پر کیا ہے۔

اسی طرح آپریشن کے پیچھے اصل کردار سامنے آسکتے ہیں۔سہیل ظفر چٹھہ اپنے طور پر تواتنا بڑا قدم نہیں اٹھاسکتا لیکن سہیل ظفر چٹھہ کے ذریعے وہ کردار سامنے آسکتے ہیں جنہوں نے یہ آپریشن کروایا، ممکن ہے کہ وہی کردار زمان پارک آپریشن کے پیچھے بھی ہوں۔
 

MADdoo

Minister (2k+ posts)
Natha and prem singh, one and the same thing. ye BSDK k milay hue, chutiyya bana rahay hain.
 

pkpatriot

Chief Minister (5k+ posts)
Most of good People of Pakistan are forced to protect their families as if they are living in a lawless land.
These actions are just done to threaten the common men.
 

Dr Adam

President (40k+ posts)
Heard Mafroor ordered it, then nani told dentonic and he did it. Mafroor and nani were live, monitoring and personally giving instructions to DIG.
 

Back
Top