پرنس ہیری کاافغانستان میں25افراد کومارنے کا اعتراف،طالبان رہنما کاسخت ردعمل

8priceharryinnafagayalabn.jpg

ڈیوک آف سسیکس شہزادہ ہیری کی سوانح عمری ’اسپیئر‘ نے شائع ہونے سے قبل ہی لوگوں کو توجہ حاصل کرلی، کتاب دس جنوری کو شائع ہوگی، برطانوی اخبار اس کتاب میں کیے جانے والے انکشافات سامنے لارہے ہیں، پہلے ہیری اب برطانوی اخبار گارجین نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے شہزادہ ہیری کی سوانح عمری'اسپیئر 'کی پیشگی کاپی دیکھی ہے۔

برطانوی شہزادہ ہیری کا اپنی اہلیہ میگن مرکل کے حوالے سے کتاب میں کیے جانے والا انکشاف سامنے آیا ہے،رپورٹس کے مطابق برطانوی شہزادے ہیری نے اسپیئر میں اپنی اہلیہ میگن مرکل کے ٹی وی ڈراما سیریل The Suits کے قابل اعتراض سین دیکھنے کا اعتراف کیا ہے۔


شہزادہ ہیری کے مطابق میگن مارکل سے ڈیٹنگ کے ابتدائی دنوں میں انہوں نے ان قابلِ اعتراض مناظر کو گوگل پر سرچ کیا ، جس پر انہیں پچھتاوا ہے،انہوں نے اسے اپنی بڑی غلطی قرار دیتے ہوئے کتاب میں انکشاف کیا کہ ان مناظر کو ذہن سے نکالنے کے لیے انہوں نے مذاقاً خود کو الیکٹرک شاک دیے ۔

19 مئی 2018 کو برطانوی شہرادہ ہیری اور امریکی اداکارہ میگن مرکل شادی کے بندھن میں بندھے تھے،گزشتہ روز برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا تھا اسپیئر میں ہیری نے لکھا ہے کہ لندن کے گھر کے باورچی خانے میں بڑے بھائی ولیم کے ساتھ کسی بات پر مداخلت ہوئی جس کے بعد ولیم نے ان کی اہلیہ میگن مرکل کو بدتمیز کہا جس پر ان دونوں کی بحث ہوئی اور پھر انہیں ولیم نے فرش پر گرا دیا۔


اس کے بعد ایک اور دعویٰ سامنے آیا کہ برطانوی شہزادہ ہیری نے اپنی آنے والی سوانح عمری 'اسپیئر' میں انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے افغانستان میں تعیناتی کے دوران 6 فضائی مشن کیے اور 25 افغان شہریوں کو ہلاک کیا۔

برطانوی شہزادے ہیری نے اپنی آنے والی سوانح عمری میں انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے افغانستان میں تعیناتی کے دوران 6 فضائی مشن کیے اور 25 افغان شہریوں کو ہلاک کیا۔

شہزادہ ہیری نے اپنی کتاب میں لکھا ہے کہ انہوں نے افغانستان میں بطور اپاچی ہیلی کاپٹر پائلٹ ڈیوٹی کے دوران 25 افراد کو ہلاک کیا،افغانستان میں تعیناتی کے دوران میرا نمبر 25 رہا، یہ نمبر میرے لیے باعث اطمینان تو نہیں لیکن باعث شرمندگی بھی نہیں، جنگی حالت میں مارے جانے والوں کو شطرنج کے مہرے سمجھ کر بساط سے ہٹایا۔

طالبان کے سینیئر رہنما انس حقانی نے نے ردعمل میں کہا کہ ہیری نے جن لوگوں کو مارا وہ افغان تھے جن کی فیملیز بھی ہیں،ٹویٹ میں انس حقانی نے مزید کہا کہ مسٹر ہیری! جن لوگوں کو آپ نے قتل کیا وہ شطرنج کے مہرے نہیں تھے، وہ انسان تھے۔‘

انس حقانی نے شہزادہ ہیری کو جنگی جرائم کا مرتکب بھی قرار دیا اور کہا کہ ’سچ وہی ہے جو آپ نے کہا کہ ہمارے بے گناہ لوگ آپ کے فوجیوں کیلئے شطرنج کے مہرے جیسے تھے، پھر بھی اس کھیل میں آپ کو ہی شکست ہوئی۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’افغان شہریوں کے قاتلوں میں آپ کی طرح معقولیت موجود نہیں کہ وہ بھی اپنے جنگی جرائم کا اعتراف کریں، میں عالمی فوجداری عدالت سے توقع نہیں کرتا کہ وہ آپ کو طلب کرے گی یا انسانی حقوق کے علمبردار آپ کے بیان کی مذمت کریں گے کیوں کہ وہ آپ کے معاملے میں اندھے اور بہرے ہیں لیکن امید ہے کہ یہ مظالم انسانیت کی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔
 

Back
Top