پرانا کلپ شئیر کرنے پر سلیم صافی شہبازگل پر برس پڑے،بدزبان قراردیدیا

salemi11h2h131.jpg


سلیم صافی نے ایک ٹویٹ کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ عمران خان باربارصحافیوں پرپیسے لینےکا الزام لگاتے ہیں۔آج قوم سےخطاب کےدوران ایک بارپھر دھرایا۔

ان کا کہنا تھا کہ سب ایجنسیاں انکےماتحت ہیں توہمت کرکےآج ہی تفصیل جاری کردیں کہ کس صحافی نےکس پارٹی'کس ایجنسی'کس حکومت یاکس سفارتخانےسےکیالیا؟۔
https://twitter.com/x/status/1498354877675622406
سلیم صافی نے آفر کی کہ بیشک آغاز مجھ سےکرلیں یاپھرپوری میڈیا کو بدنام کرناچھوڑ دیں۔

سلیم صافی کے اس ٹویٹ پر شہباز گل نےسلیم صافی کی ماضی ایک ویڈیو شئیر کی جس کا کیپشن تھا کہ بلاتبصرہ۔۔ اس کلپ میں سلیم صافی نے نوازشریف پر لفافہ کلچر، صحافیوں کو نوازنے، صحافت کو آلودہ کرنے کے الزامات لگائے تھے۔

https://twitter.com/x/status/1498544900291366913
اس کلپ میں سلیم صافی کہتے ہیں کہ صحافت کو ن لیگ نے آلودہ کیا ہے، صحافیوں کو رشوتیں دینے کا، صحافیوں کو عہدے دینے کے کلچر میں نوازشریف نے بہت کنٹریبیوٹ کیا ہے،

سلیم صافی کے مطابق صحافت سب سے زیادہ نوازشریف دور میں بدنام ہوئی ہے۔ نوازشریف اسلئے بھی ذمہ دار ہیں کیونکہ اسکی حکومت میں یہ سب ہوتا رہا۔ایک دوسرے سے لڑاتے رہے، صحافیوں کو عہدے دئے، انہیں نوازا، کسی کو کیا بنادیا، کسی کو کیا بنادیا۔ وہ اس گناہ میں سب سے زیادہ حصے دار ہیں۔

ڈاکٹر شہبازگل کے کلپ شئیر کرنے پر سلیم صافی نے سخت ردعمل دیا اور شہباز گل کو بدزبان ترجمان قرار دیدیا۔

سلیم صافی کا کہنا تھا کہ عمران خان کےایک بدزبان ترجمان نےمیری ایک آڈیوکلپ ٹویٹ کی ہےجس میں میں نےماضی میں نوازشریف کےمیڈیاسےمتعلق غلط رویےکا ذکر کیا ہے ۔انہوں ںے اسے خان کی بات کےلئےبطورثبوت پیش کیاہےحالانکہ اس سےانکی بات کی نفی ہوتی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1498658152430112777
سلیم صافی نے دعویٰ کیا کہ میڈیا کودبانےاورخریدنےہرحوالےسے خان،نوازشریف سےسوگنا آگےنکل گئے ہیں۔
 

First Strike

Chief Minister (5k+ posts)

سلیم لفافی تو بد زبان، بد کردار، بدنام، بدبودار اور بد ذات ٹوکرا ہے۔ تیرے جیسے گندی نالی کے کیڑے گٹر میڈیا کی غلاظت میں پڑے رہنے سے تعفن زدہ ہو گئے ہیں
 

Eyeaan

Chief Minister (5k+ posts)
گندی صافی، ایک بہت لمبی تفصیل سپریم کورٹ میں جمع ہے ۔۔ اس مین سے صرف دو سال دوران آدھے ناموں کو عوامکو بتایا گیا تھا ۔۔ ان سب ناموں کو اپنے اخبار میں چھاپ دو۔ ہر اخبار کے ایڈیٹر کا نام آ جائے گا
 

jee_nee_us

Chief Minister (5k+ posts)

سلیم لفافی تو بد زبان، بد کردار، بدنام، بدبودار اور بد ذات ٹوکرا ہے۔ تیرے جیسے گندی نالی کے کیڑے گٹر میڈیا کی غلاظت میں پڑے رہنے سے تعفن زدہ ہو گئے ہیں
Imagining these words in ibtesam elahi zaheer voice. Lol.
 

Back
Top