
پاک فوج کے سینئر افسران نے گزشتہ دنوں شہدائے پولیس کے گھروں کا دورہ کیا اور ان کے اہلخانہ سے ملاقاتیں کی ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے بیان میں کہا گیا ہے کہ حالیہ دنوں میں پاک فوج کے سینئر افسران نے محکمہ پولیس کے شہید ہونےوا لے اہلکاروں کے گھر پہنچے اور ان کے اہلخانہ کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے افسران پولیس اہلکار خالد جاوید اور محمد ایوب کے گھر پہنچے اور ان کے اہلخانہ سے ملاقات کی اور فاتحہ خوانی کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اس دوران پاک فوج کے افسران پولیس کے شہید ہونےو الے اے ایس آئی محمد اکبر اور کانسٹیبل غلام رسول کے اہلخانہ سے ملے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1454501467524673539
اس موقع پر پاک فوج کے افسران نے ملک و قوم کی خاطر قربانیاں دینے والے پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا اور سوگوار خاندانوں کی مالی معاونت بھی کی، پاک فوج کے افسران نے فرائض کی ادائیگی کے دوران زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کی عیادت بھی کی۔
https://twitter.com/x/status/1454619322245165059
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/pak-army-visits122.jpg