پاک بھارت کشیدگی: آئی پی ایل کھیلنے والے غیر ملکی کرکٹرز بھارت میں پھنس گئے

screenshot_1746892450703.png


پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے نتیجے میں بھارت میں موجود غیر ملکی کرکٹرز کو مشکلات کا سامنا ہے، جن میں آسٹریلیا، انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور دیگر ممالک کے کھلاڑی شامل ہیں۔ یہ کرکٹرز بھارتی پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے دوران بھارت میں موجود ہیں، اور جنگ کی صورتحال کے باعث انہیں اپنے ممالک واپس جانے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔


ڈان نیوز کے مطابق، ان کھلاڑیوں نے بھارت کے کرکٹ منتظمین سے فوری طور پر واپسی کے انتظامات کا مطالبہ کیا ہے۔ غیر ملکی کھلاڑی اپنے اپنے ملکوں کے کرکٹ بورڈز سے بھی رابطے میں ہیں تاکہ جلد از جلد اپنے وطن واپس پہنچ سکیں، مگر بھارت میں موجود صورتحال کی وجہ سے ان کی واپسی میں تاخیر ہو رہی ہے۔


واضح رہے کہ پاکستان نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دوران کھیلنے والے غیر ملکی کرکٹرز کو پہلے ہی بحفاظت ان کے وطن روانہ کر دیا تھا، جب کہ بھارت میں کھیلا جانے والا آئی پی ایل ایونٹ بھی اب منسوخ کر دیا گیا ہے۔


اس کے علاوہ، پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے دوران پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے بقایا 8 میچز بھی ملتوی کر دیے گئے ہیں۔ ان غیر ملکی کھلاڑیوں کے بھارت میں پھنسنے کی صورتحال نے عالمی کرکٹ کی کمیونٹی میں تشویش پیدا کر دی ہے، اور یہ کشیدگی کرکٹ کے عالمی ایونٹس پر بھی اثرانداز ہو رہی ہے۔
 

Back
Top