'پاکستان 500 ڈالرز کی ایل سی کھول نہیں رہا، اربوں کے آرڈرز کیسے دیں؟'

aptam-fail11.jpg

پاکستان 500 ڈالرز کی ایل سی کھول نہیںرہا، اربوں کا آرڈر کیسے دیں؟: غیرملکی کسٹمرز کا پاکستانی صنعتکار کو جواب۔۔ رجیم چینج سازش کے 8 ماہ میں ہی فیکٹریاں بند ہوگئیں! صنعتکار سراپا احتجاج بن گئے ! اس کا ذمہ دار کون ہے ؟؟؟: فرخ حبیب کا سوال

فیصل آباد کے صنعتکار وں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ پاکستان کے تباہ شدہ معاشی حالات میں غیرملکی کسٹمرز نے ہمیں آرڈرز دینے سے بھی انکار کر دیا ہے، حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ معاشی بحران کے خاتمے کیلئے فوری طور پر اقدامات کیے جائیں کیونکہ غیرممالک میں ہمارے ملک کے حوالے سے خدشات اس حد تک بڑھ چکے ہیں کہ ان کے اعتماد کا بحال کرنے پر پتا نہیں کتنا وقت لگ جائے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فرخ حبیب نے صنعتکاروں کی غیرملکی کسٹمرز کے حوالے سے میڈیا سے کی گئی گفتگو شیئر کرتے ہوئے ردعمل میں اپنے پیغام میں لکھا کہ: یہ وہی فیصل آباد ہے جہاں عمران خان جب وزیراعظم تھے تو ٹیکسٹائل صنعتکاروں کو آرڈرز زیادہ ہونے کے باعث اضافی مزدوروں کی کمی ہوگئی تھی ! رجیم چینج سازش کے 8 ماہ میں ہی فیکٹریاں بند ہوگئیں! صنعتکار سراپا احتجاج بن گئے ! اس کا ذمہ دار کون ہے ؟؟؟
https://twitter.com/x/status/1611446117958295570
پاکستان ہوزری ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین کاشف ضیا ء کا پریس کانفرنس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جب ہم اپنے غیرملکی کسٹمرز سے آرڈرز لینے کیلئے رابطہ کرتے ہیں تو ہمیں کہا جاتا ہے کہ آپ اس ملک کیلئے آرڈرز مانگ مانگ رہے ہیں جو 500 ڈالرز کی امپورٹ کیلئے بھی ایل سیز کھولنے کی اجازت نہیں دے رہا تو ہم آپ کو اربوں ڈالرز کے آرڈرز کیسے دے دیں؟

پریس کانفرنس میں موجود متعدد دیگر صنعتکاروں نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ ہمارے وزیر خزانہ اسحاق ڈار پچھلے 6 سال ملک سے باہر بند کمروں میں گزار کر آئے ہیں اور اب بھی وہیں سے بیٹھ کر پالیسیاں تشکیل دی جا رہی ہیں، ویسے تو وہ عقل کل ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں لیکن اب تک انہوں نے کسی بھی سٹیک ہولڈر سے باقاعدہ طور پر میٹنگ نہیں کی۔

صنعتکاروں کا کہنا تھا کہ پاکستان کا بیڑا غرق کر دیا گیا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ ہماری باتیں ایوان بالا تک پہنچیں! آج ہماری معاشی صورتحال یہ ہے کہ ملک بھر میں فیکٹریاں اور کارخانے تیزے سے بند ہو رہے ہیں۔ ملک بھر کی 50 سے 60 فیصد تک صنعتوں کو تالے لگ چکے ہیں اور جو چل بھی رہی ہیں وہ بھی صرف 65 فیصد پروڈکشن کر رہی ہیں۔
 

miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
Corrupt PDM beggars and their illegal handlers have ruined Pakistan/economy. They are the reason Pakistan is a third world country.
 

Back
Top