پاکستان کی نامور اداکاراؤں کا عمران خان کے بیٹوں کے انٹرویو پر تبصرے

1747294081357.png


پاکستان کی نامور اداکاراؤں ماہرہ خان، مایا علی اور درفشان سلیم نے عمران خان کے بیٹوں کا تبصرے کےس اتھ انٹرویو انسٹاگرام پر شئیر کردیا


تفصیلات کے مطابق کچھ روز قبل عمران خان کے بیٹوں قاسم خان اور سلیمان خان نے ایک امریکی صحافی کو انٹرویو دیا اور کہا کہ عمران خان ذہنی طور پر بہت مضبوط انسان ہیں، جن لوگوں کو میں جانتا ہوں ان میں سے سب سے زیادہ باحوصلہ ہیں، جب بھی بات ہو وہ ہمارے بارے میں پوچھتے ہیں، وہ ایسے انسان نہیں جو کہ شکایت کریں۔

https://twitter.com/x/status/1922243880684011897

انہوں نے مزید کہا کہ والد نے ہمیں خاموش رہنے کو کہا لیکن اب ہمارے پاس کوئی چارہ نہیں، ہم نے سوچا تھا کہ یہ چند ہفتے کےلئے ہو گا، اب تو 2 سال ہو گئے، اُنہوں نے عمران خان کو دھندلانے کی کوشش کی، یہاں تک کہ 1992 کے ورلڈکپ کی تصاویر کو بھی مٹا دیا


https://twitter.com/x/status/1922255118033891673
قاسم اور سلیمان کے مطابق ہماری جب والد سے بات کرائی جاتی ہے تو لائن 20 منٹ پر کٹ جاتی ہے، آدھا وقت وہ ہمیں نصیحتیں کرتے ہیں، باقی ہماری زندگیوں کے بارے میں پوچھتے ہیں، وہ اُنہیں توڑنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن وہ ڈیل نہیں کرینگے

https://twitter.com/x/status/1922255127852749045
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے والد 70 سال کے ہیں، اُنہیں گولی مار دی گئی، علاج کےلئے ڈاکٹر بھی نہیں دیا گیا، یہ انصاف نہیں، اذیت ہے، آج وہ سزائے موت کے قیدیوں کے لئے بنائے گئے 7x8 کے سیل میں ہیں، جہاں نہ روشنی ہے، نہ وکیل، نہ ڈاکٹر

عمران خان کے بیٹوں کا یہ انٹرویو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوا اور تقریبا کروڑوں لوگوں نے یہ انٹرویو دیکھا۔ پاکستان کی نامور اداکارائیں ماہرہ خان، مایا علی اور درفشان سلیم نے بھی یہ انٹرویو شئیر کیا

اداکارہ ماہرہ خان نے انٹرویو شئیر کرتے ہوئے کہا کہ ایمان کو قائم رکھئے۔

mahirakh1n1.jpg


اداکارہ مایا علی نے انٹرویو شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ہم نے کبھی ہار نہیں مانی اور نہ ہی کبھی ہم مانیں گے ۔

maay1h11i.jpg


درفشان سلیم نے ریلیز عمران خان کے کمنٹ کیساتھ یہ انٹرویو شئیر کیا

durfish11.jpg
 

Back
Top