
وزیراعظم پاکستان عمران خان سے امریکی صدر جوزف بائیڈن نے ابھی تک ٹیلی فونک رابطہ نہیں کیا اس اہم معاملے پر اب امریکی دفترخارجہ کے اردو ترجمان زیڈ طرار نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اصل سوال یہ نہیں کہ فون کال ہوئی یا نہیں، بلکہ ہمارے نزدیک اصل سوال یہ ہے کہ اس وقت پاک امریکا تعلقات کیسے ہیں؟
امریکی دفتر خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ اگر پاک امریکا تعلقات کا حالیہ صورتحال کے تناظر میں جائزہ لیا جائے تو ہمارے تعلقات دوطرفہ احترام پر مبنی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ ملکر مشترکہ مفادات کیلئے کام کرنے کو تیار ہے جس کا مطلب ہے کہ یہ تعلقات باہمی احترام کے حامل ہیں۔
ایک انٹرویو کے دوران امریکی دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان کے خلاف پابندیوں کا قانون ابھی صرف مسودہ ہے اور کئی مسودے ایسے ہوتے ہیں جو کبھی قانون نہیں بنتے اور نہ ہی کوئی حتمی شکل اختیار کر پاتے ہیں۔ اہم یہ ہے کہ دونوں ممالک باہمی احترام پر مبنی تعلقات کی بنا کر ملکر مشترکہ مفادات کیلئے بڑے سے بڑا قدم بھی اٹھانے کو تیار ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://i.imgur.com/ie83oRe.jpg