
پاکستان کیلیے ایک اور اہم خبر، آئی ایم ایف کی جانب سے جاری رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان کواس سال ضرورت کے تحت دو ارب 57 کروڑ ڈالراضافی بیرونی قرض ملنےکا امکان ہے۔
آئی ایم ایف کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان کو رواں سال ضرورت سے بھی 2 ارب 57 کروڑ ڈالر اضافی بیرونی قرض ملنے کا امکان ہے، رواں سال پاکستانی زرمبادلہ کے ذخائر 16 کروڑ 20 لاکھ ڈالر تک پہنچ جائیں گے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان کو موجودہ مالی سال میں 30 ارب 75 کروڑ ڈالر کی فنانسنگ درکار ہے، اور اس وقت پاکستان کیلئے 33 ارب 33 کروڑ ڈالر بیرونی فنانسنگ دستیاب ہے۔
آئی ایم ایف کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کو کمرشل قرضے کی مد میں 16 ارب 61 کروڑ ڈالر ملنے کا بھی امکان ہے،پاکستان کو آئی ایم ایف کے علاوہ دیگر اداروں سے بھی 14 ارب 39 کروڑ ڈالر ملیں گے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ پاکستان میں 2 ارب 16 کروڑ ڈالر کی براہ راست بیرونی سرمایہ کاری کے علاوہ پاکستان کے ذمہ 12 ارب 83 کروڑ ڈالر کا قلیل مدتی قرضہ رول اوور ہونے کا بھی قوی امکان ہے۔
اس سال پاکستانی زرمبادلہ ذخائر 16 کروڑ 20 لاکھ ڈالر تک پہنچ جائیں گے، اور موجودہ مالی سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 9 ارب 28 کروڑ ڈالر رہنے کا امکان ہے۔
آئی ایم ایف کے مطابق برآمدات 35 ارب 90 کروڑ ڈالر، درآمدات 68 ارب 75 کروڑ ڈالر ہوں گی۔
رپورٹ کے مطابق تجارتی خسارے کا حجم 32 ارب 85 کروڑ تک جانے کا امکان ہے، جب کہ سود کی ادائیگی پر 3871 ارب روپے خرچ ہوں گے، اور ترسیلات زر کا حجم 28 ارب 96 کروڑ ڈالر رہنے کا امکان ہے۔
ملک بھر میں سیلاب متاثرین کیلیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں، ترکی، چین ، قطر ، متحدہ عرب امارات سمیت بیرونی ممالک سے بھی پاکستان کی امداد کی جارہی ہے، وزیر خارجہ نے عالمی رہنما کا شکریہ ادا کیا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/pak-qarzh1h1.jpg