پاکستان میں نکاح رجسٹریشن کا نیا نظام متعارف کرایا جا رہا ہے؟

13nikajsjsystem.png

پاکستان میں نکاح رجسٹریشن کے نئے نظام کی خبریں سوشل میڈیا پر زیر گردش ہیں, کہا جارہاہے کہ ملک میں نکاح رجسٹریشن ختم کر کے اس کی جگہ ایک ٹیب متعارف کروایا جا رہا ہے جس کے تحت نکاح خواں کا اس ٹیب میں اکاؤنٹ بنایا جائے گا۔

نکاح کی فیس نکاح خواں کی جانب سے جمع کروائی جائے گی۔ اور نکاح گواہان کے شناختی کارڈ کو اسکین کر کے بائیومیٹرک کیا جائے گا, جب شناختی کارڈ کی اسکیننگ اور انگوٹھے کے نشان کی تصدیق ہو جائے گی تو اسی صورت میں گواہ قابل قبول ہوں گے۔

سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیلنے والی خبروں کے مطابق اس سارے عمل کے دوران دلہا کی تصویر بھی مولوی صاحب بنائیں گے اگر دلہا مفرور ہوا یا کسی مقدمے میں اشتہاری یا ٹیکس چور ہوا تو دلہا کو موقع پر گرفتار کرلیا جائے گا کیونکہ ٹیب کا تصویری رابطہ نادرا سے منسلک ہوگا۔

خبر کی تصدیق کے لیے جب نادرا کے ڈپٹی ڈائریکٹر عمر سعید سے بات کی گئی تو ان کا کہنا تھا کہ ان کے علم میں اب تک ایسی کوئی چیز نہیں آئی۔ کیونکہ اس سارے نظام نے کیسے چلنا ہے، یہ سب معلومات صوبائی حکومتوں سے متعلقہ ہیں, البتہ نادرا کا اس میں یہ کردار ہوتا کہ وہ شناختی کارڈ کی تصدیق کرتا اور نادرا کا کام یہی ہے کہ اس سارے نظام کے لیے کوئی سافٹ ویئر بنا کر دیتا۔صوبائی حکومتوں کی جانب سے اب تک ہم سے اس حوالے سے کسی نے بات چیت نہیں کی اگر ایسا کچھ ہوتا تو وہ نادرا سے ضرور مشاورت کرتے۔
 

AbbuJee

Chief Minister (5k+ posts)

پوچھنا یہ تھا کہ اگر کوئی شادی کے چار ماہ بعد بچی پیدہ کر دے تو اس کو کیا کہتے ہیں؟؟ فقہ حرام لیگیہ والے جواب دے کر ثواب کمائیں۔

Cracking Up Lol GIF by HULU
 

Back
Top