
پاکستان فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا ہے، ان کے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کی حمایت جاری رکھے گا۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے پاکستانی وفد کے اسرائیلی دورے کے حوالے سے ہونے والی چہ مگوئیوں پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا ہے، ان کے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کی حمایت جاری رکھے گا۔
پاکستان فلسطین کے مسئلے کا حل آرگنائزیشن آف اسلامک کوآپریشن اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کروانا چاہتا ہے، ملک میں زیربحث پاکستانی وفد کے اسرائیلی دورے کا اہتمام غیرملکی تنظیم نے کیا جس کا پاکستان میں کوئی وجود نہیں ہے۔
https://twitter.com/x/status/1572996291109744640
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کا فلسطین کے مسئلے پر موقف ہمیشہ سے واضح ہے کہ 1967ء سے قبل کی سرحدوں کے ساتھ آزادی فلسطینی ریاست کا قیام یقینی بنایا جائے گا۔ ہم ایسی آزاد فلسطینی ریاست چاہتے ہیں جس کا القدس الشریف دارالحکومت ہو، پورے خطے میں امن قائم کرنے کے لیے آزاد فلسطینی ریاست کا قیام کرنا ناگزیر ہو چکا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان نے اس حوالے سے اپنی پالیسی میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی جس پر قومی اتفاق رائے ہو۔
یاد رہے کہ چند روز قبل اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے دعوے کے مطابق رواں ہفتے سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نسیم اشرف کی قیادت میں 9 رکنی وفد نے اسرائیل کا دورہ کیا ہے جس میں سے وفد کے 4 ارکان پاکستان میں رہتے ہیں، جن میں کراچی میں مقیم ایک صحافی بھی ہیں ۔ سابق وزیر اعظم عمران خان کی حکومت میں ڈاکٹر نسیم اشرف نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ (NCHD) کے چیئرمین اور چھ سال تک وزیر مملکت بھی رہ چکے ہیں۔
اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق پاکستان وفد کے خفیہ دورے کا مقصد مذہب، ثقافت، ٹیکنالوجی اور جغرافیائی سیاست کے حوالے سے تعلقات بحالی تھا جبکہ وفد نے رواں ہفتے کے آخر میں اسرائیلی صدر آئزیک ہرزوگ سےملاقات کرنا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/13foreignoffcierejeted.jpg