پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، روپے کی قدر میں معمولی اضافہ

11psxsahdedmandidididi.jpg

سٹاک ایکسچینج میں مندی کی وجہ سرمایہ کاروں کے مطابق آئی ایم ایف سے ڈیل میں تاخیر کے باعث ہوئی : سرمایہ کار

ذرائع کے مطابق حکومت اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے درمیان معاہدے کے بغیر ہی مذاکرات ختم ہونے کے بعد سٹاک میں شدید مندی کا رحجان دیکھا گیا۔ آج ٹریڈنگ کے دوران 100 انڈیکس میں 802 پوائنٹس کی کمی کے بعد 41 ہزار 663 پر دیکھا گیا لیکن کاروباری روز کے اختتام پر انڈیکس 729 پوائنٹس پوائنٹس کمی کے بعد 41 ہزار 741 پر بند ہو گیا۔

https://twitter.com/x/status/1624034197164765185
نجی ٹی وی چینل سما نیوز کی رپورٹ کے مطابق پچھلے 4 دنوں سے سٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی جا رہی تھی، آج بھی ایسے ہی توقع تھی لیکن پاکستان کی آئی ایم ایف سے معاملات طے ہو سکنے کے باعث سرمایہ کار گھبراہٹ کا شکار ہو گئے ہیں حالانکہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اس حوالے سے وضاحت بھی جاری کر دی ہے۔

WhatsApp%20Image%202023-02-10%20at%206.29.59%20PM.jpeg


جمعے کے روز کے ایس ای 100انڈیکس کے ساتھ ساتھ کے ایس ای 30 اور آل ٹائم سیئرز انڈیکس میں بھی کمی ہوئی۔ 335 کمپنیوں کے شیئر کی خریدوفروخت میں 245 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی، 73 کی قیمت میں اضافہ اور 17 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام دیکھنے میں آیا۔ سٹاک ایکسچینج میں مندی کی وجہ سرمایہ کاروں کے مطابق آئی ایم ایف سے ڈیل میں تاخیر کے باعث ہوئی ۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا تھا کہ ان کا گردشی قرضے کو صفر کرنے کا حکومت کا کوئی منصوبہ نہیں ہے صرف گیس سیکٹر میں کرنٹ گردشی قرضے اسے کنٹرول کیا جائے گا۔ وزیر خزانہ کے بیان کے بعد آئل اینڈ گیس کمپنیز کے شیئر میں فروخت کا دبائو آیا جس سے سٹاک مارکیٹ میں مندی دیکھنے میں آئی۔

دوسری طرف آئی ایم ایف سے معاملات طے نہ ہونے کی وجہ سے اوپن مارکیٹ میں متاثر ہوئی اور ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ مذاکرات شروع ہونے کے بعد سے ڈالر کی قدر میں کمی آ رہی تھی اور توقع کی جا رہی تھی کہ روپے کی قدر میں اضافہ ہو گا لیکن خلاف توقع اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 271 روپے 50 پیسے ہو گئی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1623996900117733377
 

Back
Top