
پاکستان ریلویز نے مقامی سطح پر مال گاڑی کی عالمی معیار کے مطابق ویگنیں تیار کرکے بڑی کامیابی حاصل کرلی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلویز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) نے لاہور کے کینٹ ریلوے اسٹیشن پر نئی تیار کردہ مال گاڑی کی ویگنوں کا افتتاح کیا۔
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ یہ ویگنیں چینی ٹیکنالوجی سے تیار کی گئی ہیں اور ان ویگنوں می کنٹینیرز کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنے کی صلاحیت بھی موجود ہے۔
نئی تیار کردہ 40 ہائی کیپسٹی ویگنوں کو ریلوے فلیٹ میں شامل کردیا گیا ہے، ویگنوں پر 70 ٹن لوڈ ڈالا جاسکتا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1800899293622292763
اس موقع پر سی ای او پاکستان ریلوے عامر بلوچ کا کہنا تھا کہ ان ویگنوں کے ریلوے فلیٹ میں شامل ہونے کے بعد مال گاڑی کی اسپیڈ بھی 100 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ جائے گی، مقامی طور پر ویگنوں کی تیاری خوش ائند ہے اس سے فارن ایکسچینج کی بچت ہوگی اور ہر سال تقریبا 9ارب روپے تک کا فائدہ ہوگا۔۔
انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ مالی سال کے اختتام تک مجموعی طور پر 820 کوچز ریلوے سسٹم کا حصہ بنیں گی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/23pakistanraiwaywagor.png