پاکستان اپنی مرضی اور وقت پر جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے، پاکستانی سفیر

1746689138072.png


واشنگٹن:
امریکا میں پاکستان کے سفیر، رضوان سعید شیخ نے معروف امریکی ٹی وی چینلز فوکس نیوز اور پی بی ایس کو دیے گئے انٹرویوز میں پاکستان کا موقف واضح طور پر پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی بلا جواز اور بزدلانہ جارحیت کے خلاف پاکستان اپنے دفاع کا حق جانتا ہے اور کسی بھی جوابی کارروائی کا فیصلہ اپنے وقت اور مرضی کے مطابق کرے گا۔


پاکستانی سفیر نے بھارت کی جانب سے پہلگام واقعے کے بعد ثبوت کے بغیر کیے جانے والے اقدامات کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ طرز عمل عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عالمی برادری نے پاکستان کے مطالبے کا خیرمقدم کیا ہے کہ پہلگام واقعے کی غیر جانبدارانہ اور شفاف تحقیقات کی جائیں۔


سفیر پاکستان نے قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیے کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت اپنے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان امن پسند قوم ہے، لیکن ہم اپنے وقار کے ساتھ امن چاہتے ہیں۔


انہوں نے عالمی برادری، خاص طور پر امریکا سے اپیل کی کہ وہ مسئلہ کشمیر کے پرامن اور منصفانہ حل کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا، جو دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہے، اور صدر ٹرمپ سے یہ توقع ہے کہ وہ جموں و کشمیر کے دیرینہ تنازعہ کے حل میں مثبت پیش رفت کے لیے اقدامات کریں گے۔


پاکستان کے سفیر نے یہ بھی کہا کہ پاکستان اور بھارت کی مجموعی آبادی، جو 1.6 ارب افراد پر مشتمل ہے، مسئلہ کشمیر سے براہ راست متاثر ہو رہی ہے۔ اس لیے اس مسئلے کا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل نکالنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
 
Last edited:

Nice2MU

President (40k+ posts)
اور تا قیامت یہ حق محفوظ رکھے گا ۔۔ اگر پاکستان بچ گیا تو۔۔۔

وہ پچھلے 15 دنوں سے جنگی تیاری کر رہے تھے اور ہماری "پھوج" بلکہ بوجھ میوزک ماسٹر کیساتھ گانوں کی تیاری کر رہے تھے۔

ان فوجیوں کو پکا یقین ہے کہ انہوں نے 1965 کی جنگ نور جہاں کے نغموں سے ہی جیتی تھی۔

اور سے نیچھے تک سارے پیج پہ کوئی پٹواری نظر نہیں آ رہا۔۔
 

Master

Voter (50+ posts)
اور تا قیامت یہ حق محفوظ رکھے گا ۔۔ اگر پاکستان بچ گیا تو۔۔۔

وہ پچھلے 15 دنوں سے جنگی تیاری کر رہے تھے اور ہماری "پھوج" بلکہ بوجھ میوزک ماسٹر کیساتھ گانوں کی تیاری کر رہے تھے۔

ان فوجیوں کو پکا یقین ہے کہ انہوں نے 1965 کی جنگ نور جہاں کے نغموں سے ہی جیتی تھی۔

اور سے نیچھے تک سارے پیج پہ کوئی پٹواری نظر نہیں آ رہا۔۔
Why are you guys blaming Army, they are doing their best. they just now released another song, what else they can do.

https://twitter.com/x/status/1920334230489366989
 

Will_Bite

Prime Minister (20k+ posts)
this narrative is being copy pasted from 2019, when we had a legitimate govt, and a PM with a spine of steel.
Now it just sounds like hogwash
 

Back
Top