
پاکستانی شہری 6 مہینوں میں 9 کھرب سے زائد کی چائے پی گئے
چائے کی درآمدات میں مقدار کے لحاظ سے 9 اعشاریہ 12 فیصد کا اضافہ ریکارڈ : رپورٹ
پاکستان کے شہریوں کا پسندیدہ ترین مشروب چائے کو سمجھا جاتا ہے جس کے لیے ملک بھر میں ہزاروں چائے خانے موجود ہیں جہاں پر دن اور رات کے اوقات میں چائے پینے والوں کی بڑی تعداد موجود رہتی ہے اور گھروں میں بھی ہر روز شہری چائے سے ناشتہ کرنا پسند کرتے ہیں۔ وفاقی ادارہ شماریات کی طرف سے ایک رپورٹ جاری کی گئی ہے جس کے مطابق پچھلے سال کے صرف 6
مہینوں کے دوران پاکستانی شہریوں نے 9 کھرب 42 ارب سے زائد کی چائے پی لی ہے۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق رواں برس کی پہلی ششماہی (جولائی تا دسمبر) میں پاکستان کی چائے کی درآمدات میں پچھلے برس کے اسی عرصے کے دوران 5 اعشاریہ 53 فیصد زیادہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں درآمد کی گئی چائے کی مالیت گرشتہ برس کی اسی مدت کے مقابلے میں 318 ملین ڈالر سے 336 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔
اعدادوشمار کے مطابق چائے کی درآمدات میں مقدار کے لحاظ سے 9 اعشاریہ 12 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ملک بھر میں پچھلے مالی سال 2023ء کی پہلی ششماہی (جولائی تا دسمبر) میں 128 میٹرک ٹن چائے درآمد کی جو رواں برس کی پہلی ششماہی (جولائی تا دسمبر) میں 139 میٹرک ٹن سے زیادہ رہی ہے۔
ایک تحقیق کے مطابق دن میں 3 کپ چائے پینے سے آپ کی عمر میں اضافہ ہوتا ہے اور وہ وقت سے پہلے آنے والے بڑھاپے سے بچا کر انسان کو جوان رکھتی ہے۔ تحقیق میں چائے کی قسم، پینے والے کپ کی تعداد، کولیسٹرول ، بلڈپریشر اور عمر سے متعلق سوالات پوچھے گئے جس کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ اس سے انزائٹی اور بے خوابی جیسی کیفیت سے بھی نجات ملتی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/tea-pakistani-high.jpg