
ملک کی سیاسی صورتحال میں فنکار برادری بھی گہری دلچسپی لیتے ہیں اور موقع کے لحاظ سے ملک کی بہتری کیلئے آواز بھی بلند کرتے ہیں، اداکار اسد ملک نے بھی سیاسی صورتحال پر اپنے خیالات کا اظہار کردیا۔
اسد ملک نے سوشل میڈیا پر اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ اللّه نے ہمیں اچھائی اور برائی کوپہچاننےکے لئے عقل دی ہے،ہمیں پچھلے کچھ دنوں میں پتہ چل چکا ہے کہ کون حق پر ہے۔
اسد ملک نے کہا کہ میں کسی ایک پارٹی کی طرف اشارہ کرنے کے بجائےکہنا چاہوں گا کہ پاکستان کے لیے جو اچھا ہے اسے مضبوطی سے پکڑیں، اور جو برا ہے اسے چھوڑ دیں۔
اداکار نے کہا کہ اسلئے خداراہ گھروں سے نکلیں یہ مادروطن کا ہم پر حق ہے ہمارا فرض بنتا ہے کہ ہم حق کا ساتھ دیں، اسلئے حق کا ساتھ دیں،اسد ملک نے پاکستان تحریک انصاف کانام لیے بغیر واضح کردیا کہ وہ عمران خان کے حامیوں سے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1520515798237855744
دیگر فنکاروں کی جانب سے بھی عمران خان کے حق میں بیانات دیئے جاچکے ہیں، گلوکار و اداکار عاصم اظہر نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں پاکستان کا جھنڈا بناتے ہوئے کہا تھا کہ 'دوستی سب سے، پر غلامی کسی کی نہیں۔
اداکارہ سائرہ یوسف نے عمران خان کے کراچی کے جلسے میں شرکت کی تھی اور پاکستان تحریک انصاف سے بھرپور حمایت کا اعلان کیا تھا،یوٹیوبر و اداکار شاہ ویر جعفری نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ آپ اس شخص کو نہیں ہرا سکتے جو کہتا ہو کہ نہ میں کبھی کسی کے سامنے جھکا ہوں اور نہ کبھی اپنی قوم کو کسی کے سامنے جھکنے دوں گا۔