
سابق وزیراعظم عمران خان نے 2 جنوری کو ہونے والے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کو اہم ذمہ داری سونپ دی ہے۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے 2 جنوری کو پی ٹی آئی اور اتحادی جماعت ق لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس طلب کررکھا ہے، عمران خان نے اس اجلاس میں 100 فیصد اراکین کی حاضری یقینی بنانے کی ہدایات دی ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اس اجلاس کے حوالے سے پی ٹی آئی پنجاب کےپارلیمانی لیڈر عثمان بزدار کو تمام اراکین کی حاضری یقینی بنانے کی ذمہ داری سونپی ہے، اس کے علاوہ عمران خان نے ق لیگ کے اراکین کی حاضری یقینی بنانے کیلئے رہنما ق لیگ مونس الہیٰ کو بھی ہدایات دیدی ہیں، گزشتہ دو روز میں مونس الہیٰ کی ہونے والی ملاقاتیں بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 2 جنوری کو ہونے والےاس اجلاس میں اراکین کی حاضری کو دیکھتے ہوئے اعتماد کے ووٹ کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا، اسی اجلاس میں اگر اراکین کی تعداد پوری ہوئی تو عمران خان وزیراعلی کے اعتماد کا ووٹ لینے کی تاریخ کا اعلان کریں گے۔
خیال رہےکہ اس وقت پاکستان تحریک انصاف کی پنجاب اسمبلی میں 180 نشستیں ہیں تاہم سابق ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری اور چوہدری مسعودکےووٹ پی ٹی آئی کے ساتھ نہیں ہوں گے جس کے بعد پی ٹی آئی کے پاس 178 ووٹ ہوں گے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/ik-buzdarh11.jpg