
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے،سابق فاسٹ باؤلر محمد عامر نے اسے 'چیپ سیلکشن قرار دیدیا'۔
تفصیلات کے مطابق چیف سیلکٹر محمد وسیم نے ٹی 20ورلڈ کپ 2022 اورنیوزی لینڈسیریزکیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے، اسکواڈ میں مڈل آرڈر بیٹسمین شان مسعود کی واپسی ہوئی ہے۔
15 رکنی اسکواڈ میں 3 ریزرو کھلاڑی شامل ہیں، اسکواڈ بابراعظم(کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)آصف علی، محمد رضوان، حیدر علی،خوشدل شاہ، حارث رؤف، افتخار احمد، محمد نواز، محمد حسنین، محمد وسیم، شاہین آفریدی، عثمان قادر، شان مسعود اور نسیم شاہ پر مشتمل ہے۔
https://twitter.com/x/status/1570391048588853248
اس کے علاوہ شاہنواز دھانی، محمد حارث اور فخر زمان تین ریزرو کھلاڑیوں میں شامل ہیں، یہ اسکواڈ ٹی 20 ورلڈ کپ کے علاوہ نیوزی لینڈ میں سہ فریقی سیریز بھی کھیلے گا۔
تاہم انگلینڈ کے دورہ پاکستان میں کھیلے جانے والے 7 ٹی 20 میچز کیلئے الگ ٹیم کا انتخاب کیا گیاہےجس میں بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان (وائس کپتان)، محمد حارث، عابر جمال، آصف علی، ابرار احمد، افتخار احمد، حیدر علی، شاہنواز دہانی، عثمان قادر، حارث رؤف، خوشدل شاہ، محمد حسنین، محمد نواز، محمد وسیم، نسیم شاہ، شان مسعود اور محمد رضوان شامل ہیں۔
سابق فاسٹ باؤلر محمد عامر نے ٹی 20 ورلڈ کپ اسکواڈ کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئےاسے چیف سیلکٹر کی چیپ سیلکشن قرار دیا۔