ٹویٹ کرنے پر عمران خان پر غداری کا مقدمہ بن سکتا ہے،رانا ثناء

9khansnghjhdhhks.png

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور وسینئر رہنما پاکستان مسلم لیگ ن رانا ثناء اللہ کی طرف سے متنازع ٹویٹ پر بانی پی ٹی آئی عمران خان پر مقدمہ قائم کرنے کا عندیہ دے دیا گیا۔

رانا ثناء اللہ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان پر متنازع ٹویٹ کرنے پر مقدمہ بنایا جا سکتا ہے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے بیان پر کہا کہ وہ گورنر خیبرپختونخوا کو پھینک سکتے ہیں تو انہیں بھی پھینکا جا سکتا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1798409145445749100
بانی پی ٹی آئی کے متنازع ٹویٹ کے بعد ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی طرف سے عمران خان کے آفیشل ایکس (ٹوئٹر) اکائونٹ سے "ریاست مخالف بیانیے" کی تشہیر کرنے کے معاملے پر انکوائری کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ ایف آئی اے ٹیم نے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی سے رابطہ کیا تو انہوں نے ملنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے وکلاء کی موجودگی میں اپنا موقف دیں گے۔

ایف آئی اے نے پی ٹی آئی رہنمائوں رئوف حسن، بیرسٹر گوہر خان اور عمر ایوب کو بھی شامل تفتیش کیا جنہوں نے ایف آئی اے ٹیم کے سامنے پیش ہو کر اپنا بیان ریکارڈ کروایا جس میں بڑے انکشافات ہوئے تھے۔ بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ وہ نہیں جانتے عمران خان کا ایکس اکائونٹ کون چلا رہا ہے؟

رئوف حسن نے ویڈیو کو سوشل میڈیا ٹیم سے منسوب کرتے ہوئے کہا کہ اس ٹیم کی سربراہی امریکہ میں موجود جبران الیاس کرتے ہیں جبکہ عمر ایوب نے انکوائری کیلئے پیش ہونے کے بجائے اپنا وکیل بھیجا۔ واضح رہے کہ عمران خان کے آفیشل ایکس (ٹوئٹر) اکائونٹ سے سابق آرمی چیف جنرل یحییٰ خان اور شیخ مجیب کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی تھی اور پیغام میں لکھا تھا کہ: حمود الرحمن کمیشن رپورٹ کا ہر پاکستانی کو مطالعہ کرنا چاہیے اور جاننا چاہیے کہ اصل میں غدار تھا کون؟ شیخ مجیب الرحمن یا جنرل یحییٰ خان!

https://twitter.com/x/status/1794967234516799519
دوسری طرف وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاق کو دھمکی دینے کساتھ گورنر خیبرپختونخوا کو سرعام گالیاں دیں۔ رانا ثناء اللہ کا اس بارے کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو خوش کرنے کے لیے علی امین گنڈاپور ایسے بیانات دے رہے ہیں، تصادم کا راستہ اختیار کیا گیا تو جس سے جو سکتا ہے وہ وہی کرے گا، علی امین گنڈاپور گورنر کو پھینک سکتے ہیں تو انہیں بھی پھینکا جا سکتا ہے۔
 

Nice2MU

President (40k+ posts)
بناؤ نا۔۔۔ تاکہ عدالت میں حمود الرحمن رپورٹ پیش ہو کہ واقعی ایسا ہی ہوا تھا ۔۔

اور ایک حرامی غدار جرنیل بارے بات کرنا کس چیز کی غداری ؟ کیا آرمی چیف نعوذ باللہ کوئی خدا یا کوئی پیغمبر ہے؟
 

Back
Top