
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جنرل قاسم سلیمانی کے قتل پر عمران خان کے ردعمل سے متعلق امریکیوں صحافیوں نے ہی تردید کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی خبررساں ادارے واشنگٹن پوسٹ سے منسلک صحافیوں کیرول ڈی لوئینگ اور فلپ راکر انے ڈونلڈ ٹرمپ کےدور حکومت کے آخری سال کے حوالےسے (I alone can fix it) نامی ایک کتاب تحریر کی تھی جسے 2021 میں شائع کیا گیا تھا۔
اس کتاب میں امریکی صحافیوں نے انکشاف کیا کہ جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کے موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ فلوریڈا میں موجود تھے،ا نہوں نے اس وقت کے پاکستانی وزیراعظم عمران خان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، عمران خان نے کہا کہ" جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت میری زندگی کا سب سے بڑا سانحہ ہے"۔

ایرانی نشریاتی ادارے نے بھی 2021 میں ہی اس سٹوری کو کور کیا تھا۔
https://twitter.com/x/status/1722165758057414689
خیال رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ دنوں ہیوسٹن میں انتخابی مہم کے دوران تقریر کرتے ہوئے یہ دعویٰ کیا تھا کہ ایران کے پاسداران انقلاب کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کے قتل پر پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ یہ ان کی زندگی کا سب سے اہم واقعہ تھا جس کے بعد وہ اپنے گھر چلے گئے اور ایک ہفتہ دفتر نہیں آئے۔
پاکستانی میڈیا نے ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کو اپنی مرضی سے توڑ مروڑ کر پیش کیا اور یہ تشریح کی عمران خان نے جنرل قاسم سلیمانی کے قتل پر خوشی کا اظہار کیا اور ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارکبا د دی، ایسی سرخیوں پر سوشل میڈیا صارفین نے سخت ردعمل بھی دیا۔
صحافی شاکر محمود اعوان نے ایسی ہی ایک سرخی کا سکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئےکہا کہ یہ نگراں وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کا ادارہ ہے، میں نے صحافت میں اتنی پستی، گراوٹ اور بددیانتی نہیں دیکھی، انہوں نے بغض عمران میں سارے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1722073528764187031
سلیم خان نے لکھا یہ اور کتنا گریں گے، قوم الیکشن میں انہیں بالکل گرا دے گی۔
https://twitter.com/x/status/1722218011325853793
ایک صارف نے کہا کہ ایسا تب ہوتا ہے جب چھوٹے لوگ بڑے عہدوں پر براجمان ہوجائیں۔
https://twitter.com/x/status/1722228776632045575
ایک صارف نے اسے زرد صحافت قرار ددیا تو دوسرےنے اس ادارے کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک بار پھر عمران خان کی زندگی کو خطرے میں ڈالنے کی کوشش ہے۔
https://twitter.com/x/status/1722101001396670667
https://twitter.com/x/status/1722110154043478247
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/3facchjsksehkskhsdhdg.png