ٹرمپ نے جنگ رکوائی،یہ اقدام نوبیل انعام کی سفارش کا جواز بنتا ہے، وزیردفاع

Khawaja_Muhammad_Asif_Pakistan_India_Conflict_1746874110906_1747049758368.JPG

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے پاکستان کی خارجہ پالیسی میں امریکا کے حوالے سے تضادات کا کھل کر اعتراف کر لیا ہے۔ جیو نیوز کے پروگرام "نیا پاکستان" میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے تسلیم کیا کہ ایک طرف سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے نوبیل انعام کی سفارش کرنا، اور دوسری طرف ایران پر امریکا کے حملے کی مذمت کرنا بظاہر تضاد ہے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ایران ہمارا ہمسایہ ملک ہے اور اس بات میں کوئی شک نہیں کہ اس وقت پاکستان ایران کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ عرصے میں ایران کے ساتھ ہمارے تعلقات مضبوط ہوئے ہیں، اور دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ روابط نمایاں ہو کر سامنے آئے ہیں۔


انہوں نے مزید کہا کہ ٹرمپ کو نوبیل انعام کے لیے نامزد کرنے کا فیصلہ پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں کیا گیا تھا، کیونکہ اس وقت امریکی صدر نے پاک بھارت جنگ روکنے میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کے مطابق ٹرمپ کی مداخلت نے دونوں ایٹمی ممالک کو ممکنہ ٹکراؤ سے بچایا، اور یہی وجہ ہے کہ اس کردار کو تسلیم کرتے ہوئے نوبیل انعام کی سفارش کی گئی۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاک بھارت تعلقات کے حوالے سے امریکا کا کردار پاکستان کے مفاد میں تھا، اور اسی سیاق و سباق میں نوبیل انعام کی سفارش کا جواز بنتا ہے۔ تاہم انہوں نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ یہ معاملہ خارجہ پالیسی میں تضاد کی ایک شکل ضرور پیش کرتا ہے۔
 

Taimur.javed

Senator (1k+ posts)
This means Pakistan was desperate for Ceasefire as we are acknowledging Trump's role while India is not. If we didn't want ceasefire, we will not be greatful to Trump and acted more maturely like India.
 

saleema

Senator (1k+ posts)
Es k baap daada ne kalma toh parh liya lekin andar ki ghulamana shoodar DNA ki mutation me shayed 10, 15 naslain or guzrenge.
 

ahameed

Chief Minister (5k+ posts)
جنگ ٹرمپ نے رکوائی؟؟؟

آئی ایس پی آر والا جرنیل بول رہا تھا کہ ہم نے میزائیل ہی اتنے مارے کہ مودی گھٹنوں پر آگیا اور جنگ بندی کے لئے منتیں کرنے لگا

اور آج آسم یزید کہہ رہا ہے کہ ٹرمپ نوبیل پرائز دو جنگ بندی کروانے پر

اتنے بڑے جھوٹے جرنیل دیکھے ئیں دنیا میں؟؟؟
 

Back
Top