
میری فلموں نے 160کروڑ کا بزنس کیا،اسلئے تمغہ امتیاز ملا، مہوش حیات
اداکارہ مہوش حیات کو جس دن سے صدارتی تمغہ امتیاز ملا اس دن سے ان پر تنقید کے نشتر چلتے ہی رہتے ہیں، ناقدین کہتے ہیں کہ وہ اس اعزاز کی مستحق نہیں تھیں،انہیں یہ ایوارڈ کیوں ملا،اداکارہ نے ناقدین کے اعتراضات کو مسترد کردیا ساتھ ہی بتادیا کیوں انہیں اس ایوارڈ کیلئے منتخب کیا گیا ہے،جیو نیوز کے پروگرام جشنِ کرکٹ میں مہوش حیات نے واضح کیا کہ انہیں ایوارڈ اس لیے ملا کیوں کہ ان کی فلم نے 160 کروڑ روپے کماکر فلم انڈسٹری کو دوبارہ کامیابیوں کی جانب گامزن کیا۔
اداکارہ نے بتایا کہ فلم انڈسٹری کی کامیابی پر خوش ہی اسی لئے پاکستان کو چھوڑ کر کہیں اور کام کرنے کو ترجیح نہیں دی،اداکارہ مہوش حیات کو 23 مارچ 2019 کو یوم پاکستان کے موقع پر صدر پاکستان عارف علوی کی جانب سے تمغہ امتیاز دیا گیا تھا،جس پرسوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
انڈیپنڈیٹ اردو کی ایک رپورٹ کے مطابق مہوش حیات اب تک پانچ کے قریب پاکستانی فلموں میں کام کر چکی ہیں جو مجموعی طور 160 کروڑ روپے کی آمدنی دے چکی ہیں،فلم ڈسٹری بیوٹرز کے مطابق پاکستانی فلمی صنعت کی حالیہ تاریخ میں کسی دوسری ہیروئن کی فلمیں اب تک سو کروڑ کا ہندسہ عبور نہیں کرسکیں۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/cY6Zvx1/meshwish.jpg