
قذافی اسٹیڈیم کے باہر پولیس افسر نے شہری کو تھپڑ جڑ دیا۔پولیس افسر نے تھپڑ غلط لائن پر آنے پر مارا
تفصیلات کے مطابق لاہور میں پی ایس ایل کے دوسرا مرحلہ شروع ہونے سے قبل قذافی اسٹیڈیم کے باہر ڈی ایس پی نے طیش میں آکر موٹر سائکل سوار شہری کو تھپڑ جڑ دیا۔
واقعے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈی ایس پی گلبرگ عامر عباس نے شہری کو تھپڑ مارا۔ شہری تھپڑ کھا کر خاموشی سے چلاگیا۔
ڈی ایس پی کے شہری کو تھپڑ مارنے کی وجہ اسکا غلط لائن میں آنا ہے اور ٹریفک کی خلاف ورزری کرنا ہے۔
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد شہریوں نے ڈی ایس پی کے اس اقدام پر افسوس کا اظہار کیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ اگر موٹرسائیکل سوار نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی ہے تو اس کا چالان ہونا چاہئے تھا۔ایک پولیس افسر کو اپنے عہدے کی رعب جمانا زیب نہیں دیتا۔
خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ سیون کے دوسرے مرحلے کا آغاز آج لاہور میں ہوگیا ہے، جس میں ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں مدمقابل ہیں۔
لاہور میں میچز کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور متبادل ٹریفک پلان بھی مرتب کیا گیا ہے جبکہ اسکولوں اور یونیورسٹیوں کے اوقات بھی تبدیل کیے گئے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/dsp1i1i1i.jpg