
حکمران سیاسی جماعت پی ٹی آئی کے جہانگیر ترین گروپ کے پارلیمانی لیڈر راجہ ریاض کا کہنا ہے کہ میں کہیں بھی غائب نہیں ہوا اسلام آباد میں موجود ہوں۔
راجہ ریاض نے واضح کر دیا کہ اپنا ووٹ کا حق استعمال کریں گے، ان کا کہنا تھا کہ نااہل مشیروں کی وجہ سے پی ٹی آئی کو اتنا نقصان اٹھانا پڑا ہے اور انہی کی وجہ سے آج پارٹی کو اس صورتحال کا سامنا ہے۔
انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے اپیل کی ہے کہ وہ مہنگائی اور کرپشن کے خلاف اقدامات کریں کیونکہ ان دونوں چیزون نے عوام اور عام پاکستانی کیلئے مشکلات بڑھا دی ہیں۔
یاد رہے کہ راجہ ریاض سے متعلق خبریں تھیں کہ وہ ترین گروپ کے ہونے والے اجلاسوں میں بھی شرکت نہیں کرتے جب کہ ان کے علاوہ بھی دیگر ارکان میٹنگز میں کم ہی نظر آتے ہیں۔
تاہم اس حوالے سے سوشل میڈیا پر چہ مگوئیاں جاری تھیں کہ شاید ان ارکان نے اپنا فیصلہ بدل لیا ہے اور وہ حکومت کی حمایت کا ارادہ رکھتے ہیں مگر اب یہ واضح ہو چکا ہے کہ یہ ارکان اپوزیشن کے ساتھ جائیں گے۔ آج راجہ ریاض نے بتا دیا ہے کہ وہ کہیں غائب نہیں ہوئے بلکہ اسلام آباد کے سندھ ہاؤس میں موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 24 حکومتی ارکان سندھ ہاؤس میں مقیم ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/1rajasindhhouuse.jpg