
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے اسلام آباد حملے کے ملزمان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ نے یہ دعویٰ جیو نیوز سےخصوصی گفتگو کرتے ہوئےکیا اور کہا کہ اس حملے کی ذمہ داری ایک کالعدم تنظیم کی قبول کی تھی۔
کرم ایجنسی سے چلنے والے یہ لوگ راولپنڈی پہنچے جہاں انہوں نے قیام کیا، ہم نےاب تک چار پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے جن میں واقعہ میں ملوث سہولت کار بھی شامل ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ خود کش حملہ آور نے ٹیکسی کرائےپر لی تھی، ٹیکسی کا ڈرائیور بے قصور ہے اس کا دہشت گردی کی کارروائی میں کوئی قصور نہیں تھا۔
یادرہے کہ چند روز قبل وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے آئی ٹین فور میں پولیس کی جانب سےچیک پوسٹ پر ایک مشکوک گاڑی کو روکا گیا اور چیکنگ شروع کی گئی۔
اسی اثناء میں گاڑی اچانک دھماکےسے تباہ ہوگئی، واقعہ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ4 پولیس اہلکاروں سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے تھے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/rana-sanaa.jpg