وزیرداخلہ کے وارنٹ جاری ہوئے 9 روز گزرگئے،سرنڈر کیا نا ہی وارنٹ چیلنج کیے

arresahash.jpg

گوجرانوالہ کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت سے وفاقی وزیرداخلہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے 9 روز گزر گئے تاہم ملزم رانا ثنااللہ نے تاحال خود کوعدالت کے سامنے سرنڈرکیا نا ہی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری چیلنج کیے گئے ہیں۔

گجرات کے تھانہ انڈسٹریل ایریا میں رانا ثنا اللہ کے خلاف اداروں کو دھمکانے، چیف سیکرٹری اور کمشنر کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کے الزام میں درج مقدمہ میں مسلسل غیر حاضری پر انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت گوجرانوالہ کے جج رانا زاہد اقبال نے 7 مارچ کو ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

عدالت نے گجرات پولیس کوحکم دیا تھا کہ رانا ثنا اللہ کو28 مارچ تک گرفتار کر کے پیش کیا جائے، تاہم گجرات پولیس تاحال ان عدالتی احکامات پرعمل درامد کروانے میں ناکام ہے۔ واضح رہے کہ خصوصی عدالت نے 21 فروری کو پہلے قابل ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے ملزم کو 7 مارچ کو عدالت پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔

پولیس نے عدالت کووارنٹ کی عدم تعمیل سے آگاہ کیا جبکہ رانا ثنا اللہ کے وکلاء نےعدالت میں پیش ہوکر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دی تھی جسے عدالت نے مسترد کرتے ہوئے ملزم کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے گجرات پولیس کو حکم دیا تھا کہ 28 کو رانا ثنااللہ کو گرفتار کر کے پیش کیا جائے۔
 

Champion 01

Chief Minister (5k+ posts)
اس رانا کے پاس مریم کی ڈبل شفٹ کا ضرور کوئ ثبوت ہے جس وجہ سے اس سارے جاتی امراُکے ٹبر کی پھٹتی ہے اس بد صورت کتے کی شکل والے کرمنل سے۔
 

Back
Top