
ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے ایک بیان میں تصدیق کی ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے نہ تو کسی کی حمایت نہ ہی مخالفت کا اعلان کیا ہے۔
حسان خاور نے کہا کہ عثمان بزدار نے وزارت اعلیٰ کے حوالے سے پارٹی قیادت کو کسی قسم کا کوئی پیغام نہیں دیا۔ ترجمان پنجاب حکومت نے اس حوالے سے مین اسٹریم میڈیا سمیت سوشل میڈیا پر زیر گردش خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ مختلف چینلز پر نشر ہونے والی خبریں بے بنیاد اور من گھڑت ہیں۔
حسان خاور نے بتایا کہ عثمان بزدار نے علیم خان کے خلاف کوئی بیان نہیں دیا۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ نے چوہدری پرویز الہٰی کو منصب دینے یا اپنے پاس رکھنے کے حوالے سے بھی کوئی بات نہیں کی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ عثما بزدار نے کسی کی حمایت یا مخالفت کا اعلان نہیں کیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کو وزیراعظم پاکستان عمران خان کی قیادت پر پورا بھروسہ اور اعتماد ہے۔
https://twitter.com/x/status/1501163566589751297
ترجمان پنجاب حکومت نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف متحد ہے اور پارٹی میں دراڑیں ڈالنے کیلئے کی جانے والی مخالفین کی تمام تر سازشیں ناکام ہوں گیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/1usmanbuzdartardeed.jpg