وزیراعظم ہاؤس کا جعلی افسر بن کر لوٹنے والا لٹیرا قانون حراست میں

FIA1623645848-0.jpg

وزیراعظم ہاؤس کا جعلہ افسر بن کر عوام کو لوٹنے والا قانون کی گرفت میں آگیا،ایف آئی اے اینٹی کرپشن سیل نے کی کامیاب کارروائی سامنے آگئی۔

ایف آئی اے کے مطابق وزیر اعظم ہاؤس کا جعلی افسر بن کر لوگوں کو لوٹنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا ہے،جعلساز مصطفیٰ انصاری نے وزیراعظم ہاؤس کا سیکشن افسر بن کر لوٹ مار مچائی ہوئی تھی،ملزم نے پارٹی کے نام پر تین لاکھ سے زائد لوگوں سے پیسے بٹورے ہیں۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم جعلی پارٹی نیشنل پیس کونسل فار انٹر ففتھ ہارمونی پاکستان کا خود ساختہ چیئرمین بھی بن گیا تھا، اتنا ہی نہیں تنظیم نیشنل پیس کونسل انٹر ففتھ ہارمونی پاکستان کا عہدہ دینے کے فراڈ میں بھی ملوث پایا گیا،مصطفی انصاری لوگوں سے لاکھوں روپے کے عوض جعلی لیٹر پر گاڑیوں کیلئے گرین نمبر پلیٹ کا جعلی این او سی جاری کرتا تھا،ملزم سے وزیر اعظم ہاؤس کے جعلی لیٹر پیڈ، کمپیوٹرز، مختلف محکموں کی مہریں اور جعلی سرکاری دستاویز برآمد کی جاچکی ہیں۔

FBcAE51XEAEz862


ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ ملزم نے نیشنل پیس کونسل کی جعلی ویب سائٹ بھی بنارکھی تھی، جسے پی ٹی اے سے بلاک کروادیا گیا ہے،نیشنل پیس کونسل کے نام سے رجسٹرڈ پارٹی کو الیکشن کمیشن نے منسوخ کردیا،ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
 

Back
Top