
وزیراطلاعات سندھ سعید غنی نے سابق قومی کرکٹر محمد حفیظ کو سیاسی صورتحال پر تبصرہ کرنے پر کھری کھری سُنا دیں، کہتے ہیں کہ کرکٹ کھیلو، ملک سے مت کھیلو۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز محمد حفیظ نے قومی اسمبلی میں تحریکِ عدم اعتماد کے مسترد ہونے پر وزیراعظم عمران خان کی حمایت میں ٹوئٹ کرتے ہوئَے خوشی کا اظہار کیا تھا ۔
محمد حفیظ نےاپنی ٹوئٹ میں کہا کہ عمران خان ہمیشہ سے ایک حقیقی لیجنڈ ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1510526622180724736
محمد حفیظ کے ٹوئٹ پر سعید غنی نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کرکٹ کھیلو ملک سے مت کھیلو۔
https://twitter.com/x/status/1510536684676468738
یادرہے کہ اس سے قبل ن لیگی ایم پی اے حنا پرویز بٹ بھی محمد حفیظ کے وزیراعظم عمران خان کے حق میں ٹویٹس پر شدید ردعمل کا اظہار کرچکی ہیں۔
کچھ روز قبل حنا پرویز بٹ نے سیاست ڈاٹ پی کے ہی کی خبر پر ردعمل دیتے ہوئے اس کو ری ٹوئٹ کیا اور حفیظ سے کہا کہ "منہ بند رکھیں اور چپ چاپ کرکٹ کھیلیں۔ ایک نااہل کو سپورٹ کرنے کی بالکل ضرورت نہیں۔سیاست سے آپ کا کوئی لینا دینا نہیں"
https://twitter.com/x/status/1510416710113050628
واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی کے اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن کی تحریکِ عدم اعتماد کی قرار داد مسترد کر دی۔
بعد ازاں وزیراعظم عمران خان کی تجویز پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اسمبلی تحلیل کر دی تھی جبکہ عمران خان نے پارٹی ارکان کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیے میں کہا تھا کہ اپوزیشن کو ابھی تک سمجھ ہی نہیں آ رہی کہ ان کے ساتھ کیا ہوا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/saeeidh1131.jpg
Last edited by a moderator: