ن لیگ کے پاؤں عوام میں نہیں ہوا میں ہیں،مطیع اللہ جان

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)
https://twitter.com/x/status/1908144457196745066
اسٹیبلشمنٹ نے اپنی سواری کیلئے ایسا گھوڑا رکھا ہوا ہے جسے خچر تو کہہ سکتےہیں، گھوڑا نہیں کہہ سکتے۔

اسٹبلشمنٹ براہ راست تو سامنے نہیں ہے لیکن وہ ن لیگ کے کندھوں پر بیٹھی ہے اور ن لیگ کے پاؤں عوام میں نہیں ہوا میں ہیں اب اسی لیے لوگ براہ راست اسٹبلشمنٹ پر تنقید کرتے ہیں ن لیگ کا مذاق تو اڑاتے ہیں لیکن موجودہ حالات کا ذمہ دار اسٹبلشمنٹ کو ٹھہراتے ہیں مطیع اللہ جان

شہباز شریف نے عوام کو بجلی کی قیمتوں میں ریلیف دیا ہے، لیکن اس کا سیاسی کریڈٹ نہیں لے پا رہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ آپ نے ملک کے سب سے بڑے سیاسی لیڈر کو جیل میں بند کر رکھا ہے، ایک بڑی سیاسی جماعت کو مفلوج کر دیا ہے، الیکشن کمیشن اور عدلیہ آپ کی جیب میں ہیں، اور میڈیا آزاد نہیں۔ صورتحال انتہائی مایوس کن ہے۔ مطیع اللہ جان
 

Back
Top