
مریم نواز سے متعلق ایک طنزیہ ٹوئٹ کے جواب میں ن لیگ کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے اداکارہ ارمینہ خان کی ٹرولنگ شروع کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ ارمینہ خان کو مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز پر تنقید مہنگی پڑ گئی، ن لیگ کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ارمینہ خان کی ٹرولنگ شروع کر دی گئی۔
ارمینہ خان کی بچے کو گود میں لیے تصویر پر کراس لگا دیا گیا اور ن لیگ کے آفیشل ٹوئٹراکاؤنٹ پر لکھا کہ بیمار ذہن کی یوتھیا آنے والی نسل کی کیا تربیت کرے گی ، ففتھ جنریشن یوتھیا پست سطح پر ہوں گے۔
https://twitter.com/x/status/1645038391531307008
سوشل میڈیا صارفین نے ن لیگ کے ٹویٹ کو گری ہوئی حرکت قرار دے کر ٹویٹ ڈیلیٹ کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
اداکارہ ارمینا خان نے جواب میں لکھاکہ”میرے خیال سے مریم نواز بچوں سے نفرت کرتی ہیں،بیچاری اپنےآپ کو بچانا چاہتی تھیں،اس لیے اپنے غنڈوں کو دوسرے ملک کے شہری کو ہراساں کرنے کے لیے بھیج دیا۔ میں نے اس سے پہلے مرکزی دھارے کی کسی سیاسی جماعت سے ایسی چیز نہیں دیکھی“۔
شفاعت علی کا کہنا تھا کہ سیاسی اختلاف کو ذاتی دشمنی سمجھنے والے کو آپ جو بھی کہیں، میں جاہل ہی کہتا ہوں۔ پی ایم ایل این کی جانب سے آرمینہ خان اور ان کی بچی کی تصاویر نفرت انگیز پیغامات کے ساتھ پھیلانا نہایت بیہودہ عمل ہیں۔ اخلاقی برتری کے دعویدار اپنے گزشتگان کے حالات سے کچھ سیکھیں
https://twitter.com/x/status/1645214935608074242
شہبازتاثیر، اداکارعثمان خالد بٹ سمیت دیگر سوشل میڈیا صارفین نے سخت ردعمل کا ظہار کیا
https://twitter.com/x/status/1645236513842634752 https://twitter.com/x/status/1645177746820136960 https://twitter.com/x/status/1645209635371220993 https://twitter.com/x/status/1645130116169695232
واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کی گزشتہ روز فروٹ چاٹ بنانے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی ، جس پر ارمینہ خان نے طنز کیا تھا کہ سیاست ایک طرف لیکن جب آپ کے ملک میں لوگ مر رہے ہیں ایسے وقت میں آپ کھانا دکھا رہی ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1643875748011298818
ارمینا خان نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ سب سے پہلی بات یہ کہ مریم نواز نے فروٹ چاٹ تیار نہیں کی، چمچا ہلا لینا کھانا تیار کرنا نہیں ہوتا، کام کرنے سے آستینیں گندی ہوں گی،
https://twitter.com/x/status/1643928279349436416 [/FONT]
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/armeenaiahsha.jpg