
درخواست گزار تو اکبر ایس بابر تھا لیکن 2 درجن سے زائد پریس کانفرنسز ن لیگ اور پی ڈی ایم کیوں کررہی ہے؟ کیا ن لیگ تحریک انصاف کے خلاف فیصلے کے پیچھے ہے؟
الیکشن کمیشن کور کرنیوالے صحافی فہیم اختر کا کہنا تھا کہ اکبر ایس بابر پی ٹی آئی کے خلاف درخواست گذار تھا پی ڈی ایم کے رہنماوں نے درجن سے زیادہ پریس کانفرنسز کیں، مطلب گیم سمجھ آگئی ہوگی اکبر ایس بابر کے پیچھے کون تھا کیوں تھا کس لئے تھا۔۔۔
https://twitter.com/x/status/1554520530832994304
فہیم اختر کا مزید کہنا تھا کہ کس سیاسی جماعت کے اکاونٹس زیادہ شفاف ہیں اس بات کا فیصلہ عوام کریگی،اگر تحریک انصاف کیس کا 8 سال بعد فیصلہ آیا ہے تو ن لیگ پی پی کے کیسز کو بھی زیر التوا ہوئے 5 سال ہوگئے اس کا بھی فیصلہ جلد آنا چاہیے، کمیشن اتنا نااہل ہے کہ ن لیگ پی پی نے کہیں کیس چیلنج نہیں کیا پھر بھی ناکام
https://twitter.com/x/status/1554626799400779778
فہیم اختر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی پر 2008 سے 2013 کے درمیان ہونے والی فنڈنگ کا کیس ہےجب وہ کسی اسمبلی یا حکومت میں نہیں تھی صرف 2011 کا مینار پاکستان کا بڑا جلسہ کریڈٹ پر تھا، 2013 کی انتخابی مہم کا حساب نہیں مانگا گیا تھا، مطلب ڈیڑھ دو کروڑ کی غیر ملکی یا ممنوعہ فنڈگ سے ملک کو نقصان نہیں پہنچایا
https://twitter.com/x/status/1554504535686934528
انہوں نے مزید کہا کہ مبینہ غیرملکی نیشنلز اور کمپنیوں کی فنڈنگ سے پی ٹی آئی پر پابندی نہیں لگے گی،حکومت کو یہ ثابت کرنا ہوگا کہ اس رقم سے ملکی سلامتی،یکجہتی،استحکام کو نقصان اور ملک میں دہشتگردی کرائی گئی ہے پھر بات بنے گی،یہ فیصلہ پی ڈی ایم کو بیانیہ بنانے کےلئے چاہیے تھا وہ مل گیا،سیاسی ڈرامہ شروع
https://twitter.com/x/status/1554485910888128513
صحافی نے تبصرہ کیا کہ تحریک انصاف نے غلطی کی ہے انہیں باہر سے ہنڈی کے زریعے رقم منگواتے جیسے ن لیگ پیپلزپارٹی منگواتی تھیں کیا ضرورت تھی اکاونٹس میں منگوانے اور پولیٹکل فنڈ ریزنگ کا سسٹم بنانے کی
https://twitter.com/x/status/1554477569860313089
فہیم اختر نے شہباز شریف پر طنز کرتے ہوئے لکھا کہ جو رقم پاکستان لائے وہ کٹہرے میں جو پیسے منی لانڈرنگ کے زریعے باہر بھجوائے وہ وزیر اعظم کی کرسی کا حقدار۔
https://twitter.com/x/status/1554483143238901761
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/fahh1h11121.jpg