
وزارت خزانہ کے ترجمان مزمل اسلم نے کہا ہے کہ وقت سے پہلے خریداری پر سستی ایل این جی ملنے کی دلیل دینے والے حضرات غلط ثابت ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے اینکر پرسن شاہزیب خانزادہ اکثر و بیشتر ملک میں گیس کی قلت اور مہنگی گیس کی فراہمی کے حوالے سے پروگرامز میں یہ ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہیں کہ اگر حکومت سردیوں کے آنے سے پہلے ایل این جی کی خریداری کیلئے معاہدے کرتی تو نہ صرف ملک میں گیس کی قلت کو قابو کیا جاسکتا تھا بلکہ قیمتوں میں کمی کو بھی روکا جاسکتا تھا۔
وزارت خزانہ کے ترجمان مزمل اسلم نے شاہزیب خانزادہ کا نام لیے بغیر اپنے ایک بیان میں اس مفروضے کا غلط ثابت کیا ہے اور کہا ہے کہ 2017 میں ن لیگ کی حکومت نے جتنے بھی طویل المدتی ایل این جی کے معاہدے کیے تھے وہ سب مسلسل ڈیفالٹ کررہے ہیں، اس کی وجہ ہے موجودہ قیمت اور معاہدے کے وقت کی قیمت۔
https://twitter.com/x/status/1474692971073347585
انہوں نے مزید کہا کہ اس بات سے ثابت ہوتا ہے کہ جو میڈیا والے حضرات یہ کہتے تھے کہ پہلے خرید لیتے تو سستی ملتی یہ دلیل بیکار ہوگئی ہے، الحمداللہ ملک میں اس وقت بھی 80 فیصد ایل این جی دستیاب ہے اور مزید تعاون سے آئندہ60 دن بھی گزر جائیں گے۔
وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے مزمل اسلم کے اس بیان کی توثیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ سچ ہے پاکستان میں ہر موسم سرما میں گیس کی کمی ہمارے قدرتی گیس کے ذخائر میں کمی کی وجہ سے ہوتی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1474700590953336835
انہوں نے مزید کہا کہ مقامی گیس کی کمی کو پورا کرنے امپورٹڈ ایل این جی بہت مہنگی ہے، کسی بھی وجہ سے رواں سال جو کمپنیاں اپنے کارگوز میں ڈیفالٹ ہوئیں ان سب سے پاکستانی معاہدے 2017 میں ن لیگ کی حکومت نے کیے تھے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/8mahakhanzada.jpg