
اگر اس طرح کی گفتگو کسی نجی چینل پر کوئی پی ٹی آئی رہنما کرتا تو اب تک اس چینل کی شامت آچکی ہوتی!: سینئر صحافی
سابق وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ ورہنما مسلم لیگ ن طلال احمد چودھری نے پاکستان ٹیلی ویژن پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور ان کے بیٹے کی آڈیو لیک پر انتہائی نازیبہ گفتگو کی جس پر سوشل میڈیا صارفین اپنے غم وغصہ کا اظہار کر رہے ہیں۔ طلال احمد چودھری نے پی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آڈیو لیکس پر ثاقب نثار فرماتے ہیں کہ کنسلٹینسی کر رہا تھا جبکہ کنسلٹینسی کا اردو ترجمہ دلالی ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آپ کی گھر والیاں تو جاتی ہیں آپ بھی زمان پارک کے باہر جاکر کھڑے ہو جائیں۔ باپ کنسلٹینسی کرتا ہے اور اس کی پیمنٹ ٹکٹوں کی صورت میں بیٹا وصول کر رہا ہے۔ ان کا بیٹا فون پر کہہ رہا ہے کہ تم چوتیا بن جائو، یہ جو لفظ تم استعمال کر رہے ہو اسی طرح تمہارا والد بھی عمران خان کیلئے چوتیا بنتا رہا ہے۔
سینئر صحافی عماد یوسف نے ٹویٹر پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنے پیغام میں لکھا کہ: لیڈیز اینڈ جنٹلمین یہ رہنما مسلم لیگ ن طلال چودھری ہیں جو نیشنل ٹیلی ویژن پر گفتگو کر رہے ہیں!
https://twitter.com/x/status/1652317160193105920
سینئر صحافی اسد کھرل نے ردعمل میں لکھا کہ: ان کو 7خون معاف ہیں ! اب PEMRAکہاں ہے ؟؟ اگر اس طرح کی گفتگو کسی نجی چینل پر کوئی پی ٹی آئی رہنما کرتا تو اب تک اس چینل کی شامت آچکی ہوتی!
https://twitter.com/x/status/1652318652824272898
صحافی اویس گیلانی نے لکھا کہ: بندے کا تعلق ن لیگ سے ہو اور ایسی بازاری، نیچ زبان استعمال نہ کرے ایسا ہو نہیں سکتا۔ پیمرا کی طرف سے انہیں خصوصی استثنیٰ حاصل ہے!
https://twitter.com/x/status/1652326304073629696
ایک صارف نے لکھا کہ: پاکستان ٹیلی ویژن بے حیائی پھیلانے لگا اور پیمرا ستّو پی کے سو رہا ہے ۔
https://twitter.com/x/status/1652325414826655745
ایک صارف چودھری مختار احمد نے لکھا کہ: تنظیم ساــــز طلال پليد تمام حدیں پار کـــــر گيـــــا، پریس کانفرنس میں انتہائی غلیظ اور گندی گالیاں نکالتا رہا! نون لیگ کا یہی وطیرہ رہا ہے!اب پيمرا بھـــــی ستو پی کر سویا ہے اور 130 نمبـــری بھی!
https://twitter.com/x/status/1652322662788505600
ایک صارف میر محمد علی خان نے لکھا کہ: پاکستان ٹی وی پر طلال چوہدری لفظ “چو*” استعمال کررہا ہے اور پیمرا سو رہی ہے۔یہ پاکستان کا نیشنل چینل ہے۔!کہاں آگیا ہے پاکستان!
https://twitter.com/x/status/1652321311270526977
ایک صارف احمد نے لکھا کہ: پاکستان کے نیشنل ٹی وی چینل پر طلال چوہدری کی گالیاں سنیں، اب کہاں ہے پیمرا؟؟
https://twitter.com/x/status/1652319093343547393
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/12talalapemramamam.jpg