نگران پنجاب حکومت کی جانب سے نوازشریف کی سزا معطلی پر دلچسپ تبصرے

socila1hh12i11h.jpg

پنجاب کی نگراں کابینہ نے العزیزیہ ریفرنس میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی سزا معطل کر دی۔نگراں پنجاب کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے سزا معطلی کی منظوری دی، جس کی تصدیق صوبائی نگراں وزیرِ اطلاعات عامر میر نے کی ہے۔

سزا معطلی کی درخواست نواز شریف کی جانب سے دی گئی تھی۔عامر میر کا کہنا ہے کہ نگراں کابینہ نے آئینی اختیارات استعمال کرتے ہوئے سزا معطل کی، کیس کا حتمی فیصلہ عدالت ہی کرے گی۔

نگران پنجاب حکومت کی جانب سے نوازشریف کی سزا معطلی حیران کن تھی، ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت خود کو ن لیگ کی بی ٹیم ثابت کررہی ہےتو شفاف الیکشن کیسے کرائے گی؟ انکا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کا ڈرامہ مت کریں، سیدھا نوازشریف کو وزیراعظم کی کرسی پر بٹھادیں تاکہ قوم کا اربوں روپیہ ضائع نہ ہو۔

سابق اسپیکر اسدقیصر نے ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ پنجاب کی نگران حکومت نے کس قانون کے تحت نواز شریف کی العزیزیہ ریفرنس میں سزا معطل کی ۔پنجاب کی نگران حکومت سے کس طرح صاف شفاف انتخابات کی توقع رکھی جا سکتی ہے ۔ الیکشن کمیشن فی الفور پنجاب کی نگران حکومت کو معطل کرکے غیر جانب دار نگران حکومت کا قیام عمل میں لایئں اور ملکی قانون اور آئین کا مزید تمسخر نا اڑائے ۔
https://twitter.com/x/status/1716759595824091497
علی ممتاز نے تبصرہ کیا کہ پنجاب حکومت کون ہوتی ہے کہ میاں نواز شریف کی سزا معطل کرے۔کیا ڈرامہ چل رہا ہے۔اسی لیے مجھ سمیت بہت سے لوگ بار بار یہ ہی کہ رہے ہیں کہ الیکشنز پر اربوں خرچ کرنے کی ضرورت نہیں سیدھا سیدھا نواز شریف کو وزیراعظم کی کرسی پے بٹھا دیں۔
https://twitter.com/x/status/1716715278942539812
مہرشرافت نے ردعمل دیا کہ ہم کریمنل ریکارڈ کے بندے کو ورکر کنوینشن کی اجازت نہیں دے سکتے ؟؟لہذا نگران پنجاب کابینہ نے العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی سزا معطل کردی۔
https://twitter.com/x/status/1716720672104395204
اسد چوہدری کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز چیئر ٹیکر وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا تھا کہ کریمنل ریکارڈ کے حامل افراد کو کنونشن کرنے کی اجازت نہیں ملے گی۔ ابھی 1دن ہی گزرا تھا کہ انہوں نے سزا یافتہ نواز شریف کی کرپشن اسکینڈل میں ملوث ہونے پر سنائی گئی سزا کو معطل کردیا۔ یاد رہےنقوی محض 90روز کے لئے آئے تھے۔
https://twitter.com/x/status/1716792452651028872
حافظ فرحت عباس نے لکھا کہ نگراں پنجاب حکومت کس حیثیت سے سزا یافتہ مجرم نواز شریف کی سزا معطل کر سکتی ہے. نگراں حکومت ن لیگ کی بی ٹیم کا کردار ادا کر رہی ہے. آئین اور قانون کی کھلی خلاف ورزی کی جا رہی ہے. اپنی مرضی کے فیصلے کئے جا رہے ہیں. اگر عدالتوں سے سزا یافتہ مجرموں کی سزائیں نگراں حکومتیں معطل کر دیتی ہیں تو عدالتوں کی کیا وقعت رہ جائیگی.
https://twitter.com/x/status/1716721051777077537
احمد وڑائچ نے کہا کہ سزا معطل کرنے سے پہلے متعلقہ عدالت سے اجازت لینے کی بھی ایک شق ہے، نگران پنجاب حکومت نے ہو سکتا ہے اسلام آباد ہائیکورٹ سے اجازت لی، تھوڑی دیر بعد کیس کی سماعت ہے سامنے آ جانا چاہیے، اور کیا اسلام آباد ہائیکورٹ کی سنائی سزا پنجاب حکومت معطل کر سکتی ہے؟
https://twitter.com/x/status/1716714654544908442
محمد عمیر نے ردعمل دیا کہ اسلام آباد عدالت کا فیصلہ پنجاب حکومت کیسے اپنا سکتی؟میرے لئے تو یہ معاملہ ہی اچنبے کا ہے عدالتی سزا صوبائی حکومت معطل کرے جب کہ عدالتی فورم ابھی باقی ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1716708357447340452
طارق متین نے محسن نقوی پر طنز کیا کہ کس کا بچہ ؟ زرداری کا بچہ
https://twitter.com/x/status/1716709344778322403
وقار ملک کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی صرف سزا کیوں معطل کی ملک لوٹنے پہ نشان حیدر بھی دے دیں ایسی کھلی اور ننگی ڈیل پاکستان کی تاریخ میں کبھی نہیں ہوئی!!
https://twitter.com/x/status/1716709360817074438
علی اعجاز بٹر نے تبصرہ کیا کہ نیب ایک وفاقی ادارہ ہے جن کیسز میں وفاق کمپلینٹ/ مدعی ہے پھرپنجاب حکومت کا نیب کے کیسز سے کیا تعلق ہےوہ کیسے سزا معطل کر سکتی ہےصوبائی حکومت کو یہ اختیار نہیں ہے کہ وہ سی آر پی سی کےتحت نیب کورٹ کیطرف سے سزایافتہ شخص نواز شریف کی سزاکے سلسلے میں کوئی ریلیف دے یا سزاختم کرے۔
https://twitter.com/x/status/1716751465581031685
صحافی سمیع ابراہیم کا کہنا تھا کہ نگران حکومت جسکا کام الکشن کروانا ہے اور سب جماعتوں کو ایک نظر سے دیکھنا تھا اس نے نواز شریف کی العزیزیہ کیس میں سزا معطل کردی ہے پورا نظام ایک مذاق بنا ہوا ہے کیسے کریمنل کو سہولتیں دی جارہی ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1716742073284698263
ایڈوکیٹ عبدالغفارنے تبصرہ کیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جس حکم کا سہارا لے کر پنجاب کی نگران حکومت نے نواز شریف کی العزیزیہ کیس میں سزا معطل کی ہے وہ فیصلہ خود اسلام آباد ہائیکورٹ واپس لے چکی ہے تبھی تو اشتہاری قرار دیا دوسری بات نگران حکومت کے غیر قانونی فیصلے کے باوجود ایون فیلڈ ریفرنس کی سزا پھر بھی بحال رہے گی۔
https://twitter.com/x/status/1716712469798736275
انورلودھی کا کہنا تھا کہ محسن نقوی دو دن پہلے فرما رہے تھے کہ پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت اس لیے نہیں دی کہ جلسہ منعقد کرنے والے کریمنلز تھے اب نقوی صاحب بتائیں کہ اگر انہیں کریمنلز سے اتنی نفرت ہے تو پھر مجرم نواز شریف کی سزا کیوں معطل کی؟کیا یہ منافقت ہے، ڈھٹائی ہے یا بیشرمی ؟
https://twitter.com/x/status/1716743164310999152
انورلودھی نے مزید لکھا کہ اگر اتنا کر لیا ہے تو اب الیکشن کا جھنجھٹ چھوڑیں اور انہیں ڈائریکٹ وزیراعظم کی کرسی پر بٹھا دیں اور اگر ہو سکے تو حافظ صاحب کو بھی صدر پاکستان کی کرسی عنایت فرما دیں
https://twitter.com/x/status/1716756512343810532
 

digitalzygot1

Minister (2k+ posts)
Aisay mafian mil rahe hain in convicted internationally renowned choron ko jaisay generals kay baap ka paisa hoo. Wah rah wah kanjaroo courts isss banana republic ke
 

Back
Top