
نگران حکومت کی جانب سے مسلم لیگ ن کو لیول پلئنگ فیلڈ دینے کا سلسلہ عروج پر ۔۔ نگران وزیراعلیٰ کے ن لیگی رہنما کے ہمراہ دورے
صحافی شاکر محمود اعوان نے کچھ تصاویر شئیر کیں جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کے منڈی بہاوالدین آفیشل وزٹ پر ن لیگی سابق ایم این اے ناصر بوسال کے کزن سابق ن لیگی ضلعی چئیرمین غلام حسین بوسال کو ساتھ لیکر دورے کررہے ہیں
https://twitter.com/x/status/1723902996856091091
ناصر بوسال کے کزن غلام حسین بوسال بھی آج کل ایم پی اے کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کیلئے پر تول رہے ہیں جبکہ اس وقت پنجاب میں نہ بلدیاتی نظام ہے اور نہ ہی غلام حسین بوسال کے پاس کوئی عہدہ ہے۔
دوسری جانب محسن نقوی کی ایک اور ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں وہ ہاتھ پکڑ کر ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کے ہاتھ ملوارہے ہیں، یہ ویڈیو سپریم کورٹ کے جج جسٹس طارق مسعود کی بیٹی کی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1723591190174380143
واضح رہے کہ اس وقت پنجاب میں ن لیگ کو سیاسی سرگرمیوں کی مکمل اجازت ہے جبکہ تحریک انصاف پر عدالتی احکامات کے باوجود سیاسی سرگرمیوں پر مکمل پابندی عائد ہے، تحریک انصاف کہیں کارنر میٹنگ بھی کرتی ہے تو پولیس وہاں دھاوا بول دیتی ہے۔
گزشتہ دنوں نوازشریف کی وطن واپسی پر انہیں وی آئی پی پروٹوکول دیا گیا جبکہ جلسے کے بھی انتظامات کئے گئے جبکہ پولیس افسران ان کو سیلیوٹ مارتے پائے گئے۔
تحریک انصاف کو سیاسی سرگرمیوں کی اجازت نہ ملنے پر محسن نقوی کہتے ہیں کہ ایک مجرم کو سیاسی سرگرمیوں کی اجازت نہیں جبکہ سزا یافتہ نوازشریف کو پولیس اہلکار سیلیوٹ ماررہے ہیں اور انکو نہ صرف سیاسی سرگرمیوں کی اجازت ہے بلکہ نگران حکومت بھی پھرپور معاونت کررہی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/moh1i1hh1.jpg