نومئی کے روز عندلیب عباس کا خدیجہ کیساتھ گاڑی میں موجودگی کاانکشاف

andlah1h1h1i2.jpg

تحریک انصاف کے سابق رکن اسمبلی عندلیب عباس نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔۔ عندلیب عباس کو 9 مئی کے واقعات پر انسداد دہشتگردی عدالت نے اشتہاری قرار دیا تھا

عندلیب عباس کی ایک ویڈیو بھی منظرعام پر آئی ہے جو خدیجہ شاہ نے کچھ عرصہ قبل شئیر کی تھی، اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خدیجہ شاہ گاڑی میں بیٹھی ہیں جبکہ عندلیب عباس انکی گاڑی کی چھت پر کھڑی ہوکر 9 مئی کے احتجاج کو لیڈ کررہی ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1716817727342666012
نومئی کے واقعات پر گرفتار خدیجہ شاہ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے پیغام جاری کیا گیا کہ عندلیب عباس نے آئی پی پی میں شمولیت اختیار کی، وہ 9 مئی کی ایف آئی آر میں 'مفرور' تھیں اور خدیجہ شاہ کے ساتھ تھیں۔

پیغام میں مزید لکھا گیا کہ ان تمام 'سیاسی' کارکنوں کو محض آئی پی پی میں شامل ہونے، سیاست چھوڑنے یا پریس ٹاک کرنے کے ذریعے قانون سے "بچنے" کی اجازت دی گئی۔ اتنا آسان ..
https://twitter.com/x/status/1716804588110553572
مزید کہا گیا کہ عام شہریوں کے لیے کوئی راستہ ہے؟کیونکہ بعد از گرفتاری ضمانت باہر نکلنے کا راستہ نہیں ہے۔

شہبازگل نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ خدیجہ شاہ اور عندلیب عباس ایک ہی جگہ پر تھیں ، احتجاج کے دوران خدیجہ شاہ گرفتار ہوئیں اور عندلیب عباس اشتہاری قرار پائیں ، آج عندلیب عباس کے سارے گناہ معاف ، یہ ہے کہانی سارے کے سارے نو مئی واقعے کی اداروں پر رحم کریں جو نقصان آپ اداروں کا کر رہے ہیں شائد دہائیوں میں ریکور نہ ہو سکے
https://twitter.com/x/status/1716801947372573075
احمد بیگ کا کہنا تھا کہ یہ نو مئی کس قسم کا نائن الیو تھا بھئی کہ عندلیب، مراد راس، فرخ، صداقت عباسی، عثمان ڈار وغیرہ وغیرہ جیسے اشتہاری لوگ جوں ہی آئی پی پی جوائن کرتے ہیں یا کسی ٹاؤٹ صحافی کو انٹرویو دے دیتے ہیں تو یہ اس سیاہ ترین دن کے گناہوں سے پاک ہوجاتے ہیں؟؟
https://twitter.com/x/status/1716817568336654461
عثمان فرحت نے لکھا کہ عندلیب عباس اور خدیجہ شاہ ایک ہی گاڑی میں احتجاج کر رہی تھیں۔ خدیجہ شاہ کو گرفتار کرکے منہ پر کالا کپڑا ڈال کر دہشتگردوں کی طرح لایا جاتا ہے اور 6 ماہ سے گرفتار ہیں جبکہ عندلیب عباس جو اشتہاری تھیں آج استحکام پارٹی میں شمولیت کے بعد اشتہاری نہیں رہیں۔
https://twitter.com/x/status/1716833541655613466
 

Back
Top