
نوازشریف پاکستان کے مقبول ترین لیڈربن گئے، عمران خان کی مقبولیت میں کمی۔۔ انسٹیٹیوٹ فار پبلک اوپینین ریسرچ میں انکشاف
تفصیلات کے مطابق انسٹیٹیوٹ فار پبلک اوپینین ریسرچ (آئی پور)نے پاکستانی عوام کی رائے پر مبنی نیا سروے جاری کردیا ہے جس کے مطابق نوازشریف اس وقت پاکستان کے مقبول ترین لیڈر ہیں جن کی مقبولیت 33 فیصد ہے۔
وزیراعظم پاکستان عمران خان کی مقبولیت کم ہوگئی ہے اور سروے میں 30 فیصد پاکستانیوں نے موجودہ وزیراعظم عمران خان پر اعتماد کا اظہار کای۔
سروے کے مطابق 16فیصد عوام نے بلاول زرداری جبکہ 3 فیصد نے مولانا فضل الرحمٰن پر اعتماد کا اظہار کیا۔
آئیپور سروے کے مطابق 68 فیصد پاکستانیوں نے نواز شریف کو وطن واپس آکر عدالتوں کا سامنا کرنے کامشورہ بھی دیا۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل آئی پور نے ایک اور سروے بھی جاری کیا تھا جس میں سوال کیا گیا تھا کہ اگر قبل ازوقت انتخابات ہوتے ہیں تو آپ کس کو ووٹ دیں گے۔
سروے کے مطابق 29 فیصد پاکستانیوں نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کو جب کہ 28 فیصد نے پاکستان تحریک انصاف کو ووٹ دینے کا ارادہ ظاہر کیا۔
پیپلزپارٹی کی مقبولیت میں بھی اضافہ ہوا اور 15 فیصد نے پاکستان پیپلزپارٹی کو ووٹ دینے کا عزم ظاہر کیا۔

صوبائی اسمبلی کے انتخابات کے لیے پنجاب میں 46 فیصد نے ن لیگ کو اور 31 فیصد نے پی ٹی آئی کو ووٹ دینے کا کہا جبکہ سندھ میں 44 فیصد ووٹرز کی پہلی چوائس پیپلزپارٹی رہی جبکہ تحریک انصاف 13 فیصدکیساتھ دوسرے نمبر پررہی۔
خیبرپختونخوا جہاں تحریک انصاف کو شکست سامنا کرنا پڑا وہاں، 44 فیصد ووٹرز نے تحریک انصاف کو ہی پہلی چوائس جبکہ 17 فیصد نے جے یو آئی ووٹرز کی دوسری چوائس قراردیا۔ جبکہ 11 ، 11 فیصد نے ن لیگ اور اے این پی کو ووٹ دینے کا کہا۔
بلوچستان میں حکمران حماعت بلوچستان عوامی پارٹی اور تحریک انصاف میں سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا، 20 فیصد نے حکمراں جماعت بلوچستان عوامی پارٹی کو ووٹ دینے کی بات کی جبکہ اٹھارہ فیصد نے تحریک انصاف کو ووٹ دینے کا کہا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/ipoii1i121.jpg