نئی نویلی دلہن کی سسرال میں بڑی واردات، لاکھوں کے زیورات و نقدی لے اڑی

5dulhananchoorkkjskjdjdk.png

شادی کے صرف پانچ دن بعد ہی ایک دلہن نے سسرال میں بڑی واردات کرڈالی، لاکھوں روپے کے زیورات ، ملبوسات اور نقدی اڑا کر فرار ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ نصیر آباد کی حدود میں نیازی ٹاؤن کے علاقے میں پانچ روز قبل شادی کرکے سسرال آنے والی ایک خاتون نے سسرال میں واردات کرڈالی، ملزمہ کے شوہر حسن کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق شادی کے پانچ دن بعد ہی بیوی نے لوٹ مار کرکے زیورات، ملبوسات اور نقدی لوٹ لی اور فرار ہوگئی۔

ملزمہ کے شوہر نے بتایا کہ شادی کو پانچ دن ہوئے تھے کہ بیوی نے والد سے ملاقات کیلئے کہا، جس شخص نے ہماری شادی کروائی تھی اس کے ہمراہ نیازی ٹاؤن پہنچے جہاں میرے سسر نے ہمیں ایک ہوٹل پر بٹھا یا اور بیٹی کے ہمراہ راجا بازار سے کچھ کپڑے تبدیل کروانے کا بہانہ بنایا۔

مدعی مقدمہ کے مطابق میرے سسر اور میری بیوی وہاں سے چلے گئے، کچھ دیر بعد جب رابطہ کرنے کی کوشش کی تو دونوں کے موبائل نمبرز بند تھے، لڑکی جاتے ہوئے ایک لاکھ روپے نقدی بھی لے گئی۔

درخواست گزار نے کہا کہ ملزمہ مجموعی طور پر ڈھائی لاکھ نقدی، 3 تولے کے زیوارت اور 1 لاکھ 20 ہزار روپے مالیت کے ملبوسات لے گئی۔
 

Back
Top