میچ فکسنگ کے الزامات، بابر اعظم کا مبشر لقمان کے خلاف عدالت جانےکا فیصلہ

2babaraansjjsjd.png

بابر اعظم میچ فکسنگ میں ملوث، انہیں اپارٹمنٹ اور 8 کروڑ روپے کی آڈی کار تحفے میں ملی : مبشر لقمان کا دعویٰ

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈکپ 2024ء میںقومی کرکٹ ٹیم کی بدترین کارکردگی پر جہاں دنیا بھر میں شائقین کرکٹ کی طرف سے تنقید کی گئی وہیں پر ان پر میچ فکسنگ کے الزامات بھی لگائے گئے۔

صحافی مبشر لقمان نےبھی قومی کرکٹ ٹیم کے ایونٹ سے باہر ہونے پر پاکستانی کھلاڑیوں پر میچ فکسنگ کے سنگین الزامات عائد کیے گئے۔ ذرائع کے مطابق مبشر لقمان کے وی لاگ میں میچ فکسنگ کے الزامات پر کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم نے ہتک عزت کا مقدمہ دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1803431242836353413
صحافی مبشر لقمان نے اپنے ایک وی لاگ میں الزام لگایا تھا کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم میچ فکسنگ میں ملوث ہیں، انہیں اپارٹمنٹ اور 8 کروڑ روپے کی آڈی کار تحفے میں ملی جو اصل میں پاکستان کو میچ میں ہروانے کی فیس تھی۔ آڈی کار کا تحفہ انہیں ان کے بھائی کی طرف سے دیا گیا تھا مگر میں معلوم کیا کہ ان کا بھائی آخر کرتا کیا ہے تو پتہ چلا کہ وہ کچھ بھی نہیں کرتے۔

https://twitter.com/x/status/1803989023817441304
صحافی نے بابر اعظم کے علاوہ شاہین آفریدی، شاہد آفریدی، وہاب ریاض، ثقلین مشتاق، انضمام الحق اور مشتاق احمد جیسے بڑے کرکٹرز کا نام بھی لیا اور دعویٰ کیا کہ یہ سب اپنے کیریئر میں کسی موقع پر میچ فکسنگ میں ملوث رہ چکے ہیں۔ پاکستانی ٹیم امریکہ اور بھارت سے جان بوجھ کر ہاری تھی جس کے نتیجے میں کھلاڑیوں کو بہت پیسہ ملااور انہوں نے آسٹریلیا اور دبئی میں مہنگے اپارٹمنٹس خریدے!

https://twitter.com/x/status/1804128505640423881
مبشر لقمان کے الزامات پر پاکستان کرکٹ بورڈ کا اینٹ کرپشن یونٹ فعال ہوا اور تحقیقات کرنے کے بعد میچ فکسنگ کے کوئی ثبوت نہ مل سکے اور بورڈ کی طرف سے پیغام جاری کیا گیا کہ قومی کھلاڑیوں پر میچ فکسنگ کے الزامات لگانے والے ثبوت سامنے لے کر آئیں ورنہ انہیں سخت قانونی کارروائی کیلئے تیار رہنا چاہیے۔

صحافی ارفا فیروز ذکی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں لکھا: بریکنگ نیوز، ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ کے دوران کچھ یوٹیوبرز اور سابق کھلاڑیوں کی طرف سے قومی کرکٹ ٹیم پر میچ فکسنگ کے الزامات پر بابر اعظم کی طرف سے ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیے جانے کا امکان ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ بھی قومی ٹیم پر میچ فکسنگ کے جھوٹے الزامات لگانے والوں کے حوالے سے ڈیٹا اکٹھا کر رہا ہے

https://twitter.com/x/status/1804102733626249359
https://twitter.com/x/status/1804103290772128223
 

Back
Top