
پاکستان تحریک انصاف کی رہنما صنم جاوید کی جانب سے تفتیشی افسر کو جیل سےلکھے گئے ایک خط کی نقل سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہےجس میں انہوں نے 8 ماہ بعد پیٹرول بم کی برآمدگی پر سوال اٹھاتے ہوئے طنز کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جیل میں کئی ماہ سے قید پاکستان تحریک انصاف کی خاتون رہنما صنم جاوید نے اپنے کیسز کے تفتیشی افسر کو ایک خط لکھا ہے اور کہا ہے کہ 8 ماہ قبل میرا بیش قیمتی موبائل فون چوری ہوگیا تھا، اگر ایک مہینے بعد ڈنڈا اور 8 مہینے بعد پیٹرول بم برآمد ہوسکتے ہیں تو کیا میرا چوری ہونےو الا موبائل فون بھی مل سکتا ہے؟
انہوں نے مزید کہا کہ ڈنڈے اور پیٹرول بم پر کوئی نمبر بھی نہیں ہوتا، میرے پاس موبائل فون کا آئی ایم ای آئی نمبر بھی موجود ہے، اگر آپ کہیں تو وہ آپ کو بھیج دوں ؟ آپ کی تابعدار ملزمہ، صنم جاوید خان
سوشل میڈیا پر یہ خط وائرل ہونے کےبعد صارفین نے اس پر دلچسپ تبصرے شروع کیے، علی ملک نے کہا کہ صنم جاوید نے جیل میں ہوتے ہوئےبھی ان کے کان پکڑوارکھے ہیں، باہر آگئی تو ان کا کیا حال کرے گی؟
https://twitter.com/x/status/1726116527353799137
صحافی عمر انعام نے کہا کہ صنم جاوید خان ہم سے کہیں زیادہ بہادر ہے۔
https://twitter.com/x/status/1726121285711773912
اینکر و یوٹیوبر سلمان درانی نے کہا کہ اس خط کو دیکھ کر لگتا ہے کہ صنم جاوید خان نے پولیس والوں کو بھی تنگ کرکے رکھا ہوا ہے ، اب پولیس والے بھی تنگ ہیں کہ کب حکم آئے اور ان کی جان چھوٹے۔
https://twitter.com/x/status/1726118927850520834
صحافی اذبہ عبداللہ نے تفتیشی افسر کو مخاطب کرتے ہوئے پوچھا کہ صنم جاوید کے فون کا کیا بنا؟
https://twitter.com/x/status/1726114831978381667
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/8sanamamleetererksjkshd.png