میرااس قوم و ملک سے اعتماد ختم ہورہا ہے،باحجاب خاتون کوہراساں کرنے پرردعمل

4sajalzaaranooorababsjhdjhd.png

کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں باحجاب خاتون کو ہراساں کیےجانے کے واقعہ پر عوام کا سخت ردعمل سامنے آرہا ہے، شوبز سے وابستہ فنکاروں نے بھی اس واقعہ کی شدید مذمت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہےجس میں دن دیہاڑے ایک موٹر سائیکل سوار کو برقع پہن کر گلی سے گزرتی خاتون کو ہراساں کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، موٹر سائیکل سوار نے اپنے آگے ایک بچے کو بھی بٹھا رکھا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1824874944754499729
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیو کراچی کے علاقے نارتھ کراچی کی ہے، ویڈیو سامنے آنے کے بعد عوام اور سول سوسائٹی کی جانب سے شدید مذمتی بیانات سامنے آرہےہیں، شوبز سے وابستہ فنکاروں نے بھی اس واقعہ پر شدید ردعمل کا اظہار کیا۔

https://twitter.com/x/status/1824793650385027572
ڈرامہ انڈسٹری کی مشہور اداکارہ سجل علی نے انسٹاگرام پر اس واقعہ کے حوالے سے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ میرا اس ملک سے یقین اٹھتا جارہا ہے، یہ دیکھ کر خوف آنے لگا ہے کہ مردوں کیلئے عورتوں اور بچوں کو ہراساں کرنا کس قدر آسان ہوگیا ہے۔

ss.jpg


انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں دن دیہاڑے بچے کے ایک ساتھ ایک موٹر سائیکل سوار راہ چلتی باحجاب خاتون کو ہراساں کرتا ہے،میرا اس قوم و ملک سے اعتماد ختم ہورہا ہے، میں اس خاتون کی مدد تو نہیں کرسکتی مگر میں بہت مایوس ہوں کہ ہم کس طرف جارہے ہیں۔

اداکارہ زارا نور عباس نے بھی اس معاملے پر ردعمل کا اظہار کیا اور کہا کہ کاش مجھے ایک قتل کی اجازت ہوتی، بچے تو وہ کٹھ پتلی ہوتے ہیں جن کے سامنے جو کچھ کیا جائے وہ اس کو اپنا لیتے ہیں۔

43431724139503-0.png

ْ
انہوں نے مزید کہا کہ خاتون کو ہراساں کرنے والا موٹر سائیکل سوار اپنے ساتھ موجود بچے کیلئے مثال بن رہا ہے اور خاتون کو ہرساں کرنےو الوں کی ایک نسل کو پروان چڑھایا جارہا ہے۔
 

Panthar_pk

MPA (400+ posts)
ais ko sirf saze moot dyni chayea, no less than death penalty wrna yea Qoom nahi sudharny wali

pata nahi yea apnay ishtay daar mohalay waloo ki bachio ky saath kia krta hoon ga jo shekayat tuk nahi kr skte hain
 

Back
Top