مہنگائی کا جن بے قابو, مہنگائی کی شرح ریکارڈ سطع پر پہنچ گئی

pakistan.jpg


مہنگائی کا جن بے قابو,مہنگائی کی شرح میں پھر اضافہ

مہنگائی کا جن ایک بار پھر بے قابو ہوگیا,ملک میں مہنگائی کی شرح میں مسلسل 2 ہفتے کمی کے بعد حالیہ ہفتے مہنگائی میں پھر اضافہ شروع ہوگیا۔

وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے کے دوران ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں0.37 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح بھی 43.25 فیصد کی ریکارڈ سطع پر پہنچ گئی۔

مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ کے اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 15 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 9 کی قیمتوں میں کمی ہوئی اور27 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہی ہیں۔

اعداد و شمار میں بتایا گیا حالیہ ایک ہفتے کے دوران پیاز، چکن، مٹن، بیف اور دالوں سمیت کئی اشیاء مہنگی ہوئیں جن میں پیاز کی قیمتوں میں15.21 فیصد، چکن کی قیمتوں میں4.76 فیصد، دال مونگ کی قیمتوں میں2.90 فیصد، دال چنا کی قیمتوں میں2.89 فیصد، چینی کی قیمتوں میں 1.35فیصد، دال مسور کی قیمتوں میں0.78 فیصد اور دال ماش کی قیمتوں میں0.54 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق آلو کی قیمتوں میں8.66 فیصد،ٹماٹر کی قیمتوں میں 1.01 فیصد، ویجیٹیبل گھی کی قیمتوں میں0.61 فیصد، ککنگ آئل کی قیمتوں میں0.44 فیصد، انڈوں کی قیمتوں میں 0.40 فیصد، سرسوں کے تیل کی قیمتوں میں 0.24 فیصد، گڑ کی قیمتوں میں 0.19 فیصد اور لہسن کی قیمتوں میں0.15 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 17 سے 22 ہزار 888 روپے تک ماہانہ تک آمدنی والے طبقے کے لیے مہنگائی کی شرح میں 40.74 فیصد، 22 ہزار 889 روپے سے 29 ہزار 517 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی کی شرح میں 46.99 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

29 ہزار 518 روپے سے 44 ہزار 175 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی کی شرح 44.26 فیصد رہی جبکہ 44 ہزار 176روپے ماہانہ سے زائد آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح 41.60 فیصد رہی ہے۔
 

free_man

MPA (400+ posts)
اویس ملک کو مہنگائی آج نظر آئی ہے عوام کو تو کب سے یہ مہنگائی لڑ گئی ہے
 

patwari_sab

Chief Minister (5k+ posts)
pti ko ager mistri chusky power me anay se rokti hai to yeh mistri chusky n pdm dono ke liye tabakun sabit hogi.. is bar 71 se bi boray halat honge.. na-pakfouj zinda_bhag 😫
 

Munawarkhan

Chief Minister (5k+ posts)
chaloo koi baat nahi thori aur mehngai hogayee tu, mulk bhi tu bachana hai.
sara bhooj becharay chand soo businessman kay ser per gaya hai




اویس ملک کو مہنگائی آج نظر آئی ہے عوام کو تو کب سے یہ مہنگائی لڑ گئی ہے
 

bahmad

Minister (2k+ posts)
Mehngai pr public cry krye gi, appas ma fight krye gi, sucide krye gi, scream krye gi but iss k zimadarouin k against Nahi khari ho gi.
 

Back
Top