مکان دکھانے کے بہانے پراپرٹی ڈیلر کی خاتون سے مبینہ زیادتی

12rapekjskjdkjkjhhjhsjhjdd.png

ملک بھر کے ساتھ ساتھ پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں بھی حوا کی بیٹیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات میں خوفناک حد تک اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں ایک خاتون کے ساتھ مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے، ایک پراپرٹی ڈیلر نے مناواں کے علاقے میں خاتون سے مکان دکھانے کے بعد ایک جگہ پر لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا، واقعہ کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پولیس کا شکایت موصول ہوئی تھی کہ ایک پراپرٹی ڈیلر خاتون کو مکان دکھانے کے بہانے اپنے ساتھ لے کر گیا تھا، اطلاع پر مناواں تھانے کی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ نعیم نامی ملزم کے خلاف خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور اسے گرفتار کرنے کے لیے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے جو مختلف علاقوں میں چھاپے مار رہی ہے۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزم نعیم خاتون کو مکان دکھانے کے بہانے ساتھ لے کر گیا اور زبردستی زیادتی کر کے موقع سے فرار ہو گیا۔

پولیس کا کہنا ہے معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں، خواتین کے ساتھ زیادتی کرنے والے عناصر کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ہیں، ملزم کو جلد گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔ واضح رہے کہ رواں برس لاہور میں 235 خواتین کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا جن میں سے 50 فیصد مقدمات کے چالان مرتب کیے جا چکے ہیں۔

ایک رپورٹ کے مطابق قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ جنسی زیادتی کا شکار ہونے والی خواتین مقدمہ کے اندراج سے انصاف حاصل کرنے تک شک کی نگاہوں کا سامنا کرتی ہیں اسی لیے بہت سی خواتین تفتیشی مراحل میں ہی انصاف کی امید چھوڑ دیتی ہے۔ پولیس حکام کا دعویٰ ہے کہ متاثرہ خواتین کی عصمت کسی صورت پامال نہیں ہونے دیتی، انہیں فوری انصاف دینے کیلئے بروقت مقدمات درج کیے جاتے ہیں۔
 

Back
Top